سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تین آدمیوں سے قیامت کے روز میں جھگڑا کروں گا، ایک وہ آدمی جس نے مجھے اللہ کا وعدہ دیا پھر دھوکا کیا، ایک وہ آدمی جس نے ایک آزاد آدمی کو بیچ کر اس کی قیمت کھا لی، ایک وہ جس نے ایک مزدور لیا تو اس سے کام پورا لے لیا مگر مزدوری پوری نہ دی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2227، 2270، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7339، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2442، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11168، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8813، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6571، والطبراني فى «الصغير» برقم: 885، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1878، 3015»