(اعمش کے بجائے) عمرو (بن دینار جحمی) نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں کی طرف نکلنے کی اجازت دو۔“ تو ان کے بیٹے نے، جس کو واقد کہا جاتا تھا، کہا: تب وہ اس کو خرابی و بگاڑ بنا لیں گی۔ (مجاہد نے) کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے سینے پر مارا اور کہا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث سنا رہا ہوں اور تو کہتا ہے: نہیں!
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو رات کو مسجدوں کی طرف نکلنے کی اجازت دو۔ تو ان کے ایک بیٹے نے کہا، جس کو واقد کہا جاتا ہے تب وہ اس کو خیانت اور فساد کا ذریعہ بنا لیں گی۔ راوی نے بتایا یہ سن کر ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے اس کے سینے پر مارا اور کہا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بتا رہا ہوں اور تو کہتا ہے نہیں۔