محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے یزید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے معاذہ سے سنا کہ انہوں نےحضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا: کیا حائضہ نماز کی قضادے؟ عائشہ ؓ نے کہا: کیا تو حروریہ (خوارج میں سے) ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا تو کیاآپ نے انہیں (فوت شدہ نمازوں کے) بدلے میں ادا کرنے کاحکم دیا؟ محمد بن جعفرنے کہا: ان کا مطلب قضا دینے سے تھا۔ <عربی>
معاذہ ؓ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ نماز قضائی دے گی؟ تو عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے پوچھا: کیا تو حروریہ سے ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا، کیا آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قضائی کا حکم دیا تھا؟ محمد بن جعفر نے کہا، یَجْزِیْنَ کا معنی یَقْضِیْنَ (قضائی دینا) ہے۔