حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "ایک دن موسیٰ علیہ السلام اپنے لوگوں میں بیٹھے انھیں اللہ کے دن یاد دلارہے تھے (اور) اللہ کے دنوں سے مراد اللہ کی نعمتیں اوراس کی آزمائشیں ہیں، اس وقت انھوں نے (ایک سوال کے جواب میں) کہا: میرے علم میں اس وقت روئے زمین پر مجھ سے بہتر اور مجھ سے زیادہ علم رکھنے والا اور کوئی نہیں، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ میں اس شخص کو جانتاہوں جوان (موسیٰ علیہ السلام) سے بہتر ہےیا (فرمایا:) جس کے پاس ان سے بڑھ کر ہے زمین پر ایک آدمی ہے جو آپ سے بڑھ کر عالم ہے۔ (موسیٰ علیہ السلام نے) کہا: میرے پروردگار مجھے اس کا پتہ بتائیں، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ان سے کہا گیا: ایک نمکین مچھلی کا زاد راہ لے لیں، وہ آدمی وہیں ہوگا جہاں آپ سے وہ مچھلی گم ہوجائے گی۔فرمایا: موسیٰ علیہ السلام اور ان کا نوجوان ساتھی چل پڑے، یہاں تک کہ وہ ایک چٹان کے پاس پہنچے تو ان (حضرت موسیٰ علیہ السلام) پر ایک طرح کی بے خبری طاری ہو گئی اور وہ اپنے جوان کو چھوڑ کر آگے چلے گئے۔ مچھلی (زندہ ہو کر) تڑپی اور پانی میں چلی گئی۔پانی اس کے اوپر اکٹھا نہیں ہو رہا تھا، ایک طاقچے کی طرح ہو گیا تھا۔اس نو جوان نے (اس مچھلی کو پانی میں جاتا ہوا دیکھ لیا اور) کہا: کیا میں اللہ کے نبی (موسیٰ علیہ السلام) کے پاس پہنچ کر انھیں اس بات کی خبر نہ دوں!فرمایا: پھر اسے بھی یہ بات بھلا دی گئی۔جب وہ آگے نکل گئے تو انھوں نے اپنے جوان سے کہا: ہمارا دن کا کھانا لے آؤ، اس سفر میں ہمیں بہت تھکاوٹ ہوگئی فرمایا: ان کو اس وقت تک تھکاوٹ محسوس نہ ہوئی تھی۔یہاں تک کہ وہ (اس جگہ سے) آگے نکل گئے تھے۔فرمایا: تو اس (جوان) کو یادآگیا اور اس نے کہا: آپ نے دیکھا کہ جب ہم چٹان کے پاس بیٹھے تھے تو میں مچھلی بھول گیا اور مجھے شیطان ہی نے یہ بات بھلائی کہ میں اس کا ذکر کروں اور عجیب بات یہ ہے کہ اس (مچھلی) نے (زندہ ہوکر) پانی میں اپنا ر استہ پکڑ لیا۔انھوں نے فرمایا ہمیں اسی کی تلاش تھی پھر وہ دونوں واپس اپنے قدموں کےنشانات پر چل پڑے۔اس نے انھیں مچھلی کی جگہ دیکھائی۔انھوں نے کہا مجھے اسی جگہ کے بارے میں بتایا گیا تھا وہ تلاش میں چل پڑے تو انھیں حضرت خضر علیہ السلام اپنے اردگرد کپڑا لپیٹے نظرآگئے گدی کے بل (سیدھے) لیٹے ہوئے تھے یا کہا: گدی کے درمیانے حصے کےبل لیٹے ہوئے تھے۔انھوں نے کہا: السلام علیکم! (خضر علیہ السلام نے) کہا: وعلیکم السلام! پوچھا: آپ کون ہیں؟کہا: میں موسیٰ علیہ السلام ہوں، پوچھا، کون موسیٰ؟کہا: بنی اسرائیل کے موسیٰ، پوچھا: کیسے آنا ہوا ہے؟ کہا: میں اس لئے آیا ہوں کہ صحیح ر استے کا جو علم آپ کو دیاگیا ہے وہ آپ مجھے بھی سکھا دیں۔ (خضر علیہ السلام نے) کہا: میری معیت میں آپ صبر نہ کرپائیں گے۔ (موسیٰ علیہ السلام نے) کہا: ان شاء اللہ، آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے اور میں کسی بات میں آپ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔انھوں نے کہا: اگر آپ میرے پیچھے چلتے ہیں تو مجھ سے اس وقت تک کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کریں جب تک میں خود اس کا ذکر شروع نہ کروں، پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو انھوں (خضر علیہ السلام) نے اس میں لمبا سا سوراخ کردیا۔کہا: انھوں نے کشتی پر اپنا پہلو کازور ڈالا (جس سے اس میں درز آگئی) موسیٰ علیہ السلام نے انھیں کہا: آپ نے اس لئے اس میں درز ڈالی کہ انھیں غرق کردیں۔آپ نے عجیب کام کیا۔ (خضر علیہ السلام نے) کہا: میں نے آپ سے کہا نہ تھا کہ آپ میرے ساتھ کسی صورت صبر نہ کرسکیں گے۔ (موسیٰ علیہ السلام نے) کہا: میرے بھول جانے پر میرا مواخذہ نہ کریں اور میرے معاملے میں مجھ سے سخت برتاؤ نہ کریں۔دونوں (پھر) چل پڑے یہاں تک کہ وہ کچھ لڑکوں کے پاس پہنچے،، وہ کھیل رہے تھے۔وہ (خضر علیہ السلام) تیزی سے ایک لڑکے کی طرف بڑھے اور اسے قتل کردیا۔اس پر موسیٰ علیہ السلام سخت گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔انھوں نے کہا: کیا آپ نے ایک معصوم جان کو کسی جان کے بدلے کے بغیر مار دیا؟"اس مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہم پر اور موسیٰ علیہ السلام پر اللہ کی رحمت ہو! اگر وہ جلدبازی نہ کرتے تو (اور بھی) عجیب کام دیکھتے، لیکن انھیں اپنے ساتھی سے شرمندگی محسوس ہو ئی، کہا: اگر میں اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے بارے میں سوال کروں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں، آپ میری طرف سے عذر کو پہنچ گئے اور (فرما یا:) اگر موسیٰ علیہ السلام صبر کرتے تو (اوربھی) عجائبات کا مشاہدہ کرتے۔" (ابھی بن کعب رضی اللہ عنہ نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب انبیاء علیہ السلام میں سے کسی کا ذکر کرتے تو اپنی ذات سے شروع (فرما تے): "ہم پر اللہ کی رحمت ہو اور ہمارے فلاں بھا ئی پر ہم اللہ کی رحمت ہو!۔۔۔پھر وہ دونوں (آگے) چل پڑے یہاں تک کہ ایک بستی کے بخیل لو گوں کے پاس آئے۔کئی مجا لس میں پھر ےاور ان لوگوں سے کھا نا طلب کیا لیکن انھوں نے ان کی مہمانداری سے صاف انکار کردیا، پھر انھوں نے اس (بستی) میں ایک دیوار دیکھی جو گرنے ہی والی تھی کہ انھوں (خضر علیہ السلام) نے اسے سیدھا کھڑا کردیا۔ (موسیٰ علیہ السلام نے) کہا: اگرآپ چاہتے تو اس پر اُجرت (بھی) لے سکتے تھے۔انھوں نےکہا: یہ میرے اور آپ کے درمیان مفارقت (کا وقت) ہے۔اور انھوں (موسیٰ علیہ السلام) نے ان کا کپڑا تھام لیا (تاکہ وہ جدا نہ ہوجائیں اور کہا کہ مجھے ان کی حقیقت بتادو) کہا: میں ابھی آپ کوان (کاموں) کی حقیقت بتاتاہوں جن پر آپ صبر نہیں کرسکے۔جو کشتی تھی وہ ایسے مسکین لوگوں کی تھی جو سمندر میں (ملاحی کا) کام کرتے ہیں۔"آیت کے آخر تک"جب اس پر قبضہ کرنے والا آئے گا تو اسے سوراخ والی پائے گا اور آگے بڑھ جائے گا اور یہ لوگ ایک لکڑی (کے تختے) سے اس کو ٹھیک کرلیں گے اور جو لڑکا تھا تو جس دن اس کی سرشت (فطرت) بنائی گئی وہ کفر پر بنائی گئی۔اس کے والدین کو اس کے ساتھ شدید لگاؤ ہے۔اگروہ اپنی بلوغت تک پہنچ جاتا تو اپنی سرکشی اور کفر سے انہیں عاجز کردیتا۔ہم نے چاہا کہ اللہ ان دنوں کو اس کے بدلے میں پاکبازی میں بڑھ کر صلہ رحمی کے اعتبارسے بہتر بدل عطا فرمادے اور رہی دیوار تو وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی تھی (اور اس کے نیچے ان دونوں کاخزانہ دفن تھا۔) "آیت کے آخرتک۔
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:"ایک دن موسیٰ ؑ اپنے لوگوں میں بیٹھے انھیں اللہ کے دن یاد دلارہے تھے(اور) اللہ کے دنوں سے مراد اللہ کی نعمتیں اوراس کی آزمائشیں ہیں،اس وقت انھوں نے(ایک سوال کے جواب میں)کہا:میرے علم میں اس وقت روئے زمین پر مجھ سے بہتر اور مجھ سے زیادہ علم رکھنے والا اور کوئی نہیں،اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ میں اس شخص کو جانتاہوں جوان(موسیٰ ؑ) سے بہتر ہےیا(فرمایا:)جس کے پاس ان سے بڑھ کر ہے زمین پر ایک آدمی ہے جو آپ سے بڑھ کر عالم ہے۔(موسیٰ ؑ نے) کہا:میرے پروردگار مجھے اس کا پتہ بتائیں،(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا:ان سے کہا گیا:ایک نمکین مچھلی کا زاد راہ لے لیں،وہ آدمی وہیں ہوگا جہاں آپ سے وہ مچھلی گم ہوجائے گی۔فرمایا:موسیٰ ؑ اور ان کا نوجوان ساتھی چل پڑے،یہاں تک کہ وہ ایک چٹان کے پاس پہنچے تو ان(حضرت موسیٰ ؑ)پر ایک طرح کی بے خبری طاری ہو گئی اور وہ اپنے جوان کو چھوڑ کر آگے چلے گئے۔ مچھلی (زندہ ہو کر)تڑپی اور پانی میں چلی گئی۔پانی اس کے اوپر اکٹھا نہیں ہو رہا تھا،ایک طاقچے کی طرح ہو گیا تھا۔اس نو جوان نے(اس مچھلی کو پانی میں جاتا ہوا دیکھ لیا اور)کہا:کیا میں اللہ کے نبی (موسیٰ ؑ) کے پاس پہنچ کر انھیں اس بات کی خبر نہ دوں!فرمایا:پھر اسے بھی یہ بات بھلا دی گئی۔جب وہ آگے نکل گئے تو انھوں نے اپنے جوان سے کہا:ہمارا دن کا کھانا لے آؤ،اس سفر میں ہمیں بہت تھکاوٹ ہوگئی فرمایا:ان کو اس وقت تک تھکاوٹ محسوس نہ ہوئی تھی۔یہاں تک کہ وہ(اس جگہ سے) آگے نکل گئے تھے۔فرمایا:تو اس(جوان) کو یادآگیا اور اس نے کہا:آپ نے دیکھا کہ جب ہم چٹان کے پاس بیٹھے تھے تو میں مچھلی بھول گیا اور مجھے شیطان ہی نے یہ بات بھلائی کہ میں اس کا ذکر کروں اور عجیب بات یہ ہے کہ اس (مچھلی) نے(زندہ ہوکر)پانی میں اپنا ر استہ پکڑ لیا۔انھوں نے فرمایا ہمیں اسی کی تلاش تھی پھر وہ دونوں واپس اپنے قدموں کےنشانات پر چل پڑے۔اس نے انھیں مچھلی کی جگہ دیکھائی۔انھوں نے کہا مجھے اسی جگہ کے بارے میں بتایا گیا تھا وہ تلاش میں چل پڑے تو انھیں حضرت خضر ؑ اپنے اردگرد کپڑا لپیٹے نظرآگئے گدی کے بل(سیدھے) لیٹے ہوئے تھے یا کہا:گدی کے درمیانے حصے کےبل لیٹے ہوئے تھے۔انھوں نے کہا:السلام علیکم!(خضر ؑ نے) کہا:وعلیکم السلام! پوچھا: آپ کون ہیں؟کہا: میں موسیٰ ؑ ہوں،پوچھا،کون موسیٰ؟کہا:بنی اسرائیل کے موسیٰ،پوچھا:کیسے آنا ہوا ہے؟ کہا: میں اس لئے آیا ہوں کہ صحیح ر استے کا جو علم آپ کو دیاگیا ہے وہ آپ مجھے بھی سکھا دیں۔(خضر ؑ نے) کہا:میری معیت میں آپ صبر نہ کرپائیں گے۔(موسیٰ ؑ نے)کہا:ان شاء اللہ،آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے اور میں کسی بات میں آپ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔انھوں نے کہا:اگر آپ میرے پیچھے چلتے ہیں تو مجھ سے اس وقت تک کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کریں جب تک میں خود اس کا ذکر شروع نہ کروں،پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو انھوں(خضر ؑ) نے اس میں لمبا سا سوراخ کردیا۔کہا:انھوں نے کشتی پر اپنا پہلو کازور ڈالا(جس سے اس میں درز آگئی)موسیٰ ؑ نے انھیں کہا:آپ نے اس لئے اس میں درز ڈالی کہ انھیں غرق کردیں۔آپ نے عجیب کام کیا۔(خضر ؑ نے) کہا:میں نے آپ سے کہا نہ تھا کہ آپ میرے ساتھ کسی صورت صبر نہ کرسکیں گے۔(موسیٰ ؑ نے) کہا:میرے بھول جانے پر میرا مواخذہ نہ کریں اور میرے معاملے میں مجھ سے سخت برتاؤ نہ کریں۔دونوں(پھر) چل پڑے یہاں تک کہ وہ کچھ لڑکوں کے پاس پہنچے،،وہ کھیل رہے تھے۔وہ(خضر ؑ) تیزی سے ایک لڑکے کی طرف بڑھے اور اسے قتل کردیا۔اس پر موسیٰ ؑ سخت گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔انھوں نے کہا: کیا آپ نے ایک معصوم جان کو کسی جان کے بدلے کے بغیر مار دیا؟"اس مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر یا:"ہم پر اور موسیٰ ؑ پر اللہ کی رحمت ہو! اگر وہ جلدبازی نہ کرتے تو (اور بھی)عجیب کام دیکھتے،لیکن انھیں اپنے ساتھی سے شرمندگی محسوس ہو ئی،کہا: اگر میں اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے بارے میں سوال کروں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں،آپ میری طرف سے عذر کو پہنچ گئے اور (فر یا:) اگر موسیٰ ؑ صبر کرتے تو (اوربھی) عجائبات کا مشاہدہ کرتے۔"(ابھی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب انبیاء ؑ میں سے کسی کا ذکر کرتے تو اپنی ذات سے شروع (فر تے):"ہم پر اللہ کی رحمت ہو اور ہمارے فلاں بھا ئی پر ہم اللہ کی رحمت ہو!۔۔۔پھر وہ دونوں (آگے) چل پڑے یہاں تک کہ ایک بستی کے بخیل لو گوں کے پاس آئے۔کئی مجا لس میں پھر ےاور ان لوگوں سے کھا نا طلب کیا لیکن انھوں نے ان کی مہمانداری سے صاف انکار کردیا،پھر انھوں نے اس(بستی) میں ایک دیوار دیکھی جو گرنے ہی والی تھی کہ انھوں(خضر ؑ) نے اسے سیدھا کھڑا کردیا۔(موسیٰ ؑ نے) کہا:اگرآپ چاہتے تو اس پر اُجرت(بھی) لے سکتے تھے۔انھوں نےکہا:یہ میرے اور آپ کے درمیان مفارقت(کا وقت) ہے۔اور انھوں(موسیٰ ؑ) نے ان کا کپڑا تھام لیا(تاکہ وہ جدا نہ ہوجائیں اور کہا کہ مجھے ان کی حقیقت بتادو)کہا:میں ابھی آپ کوان(کاموں) کی حقیقت بتاتاہوں جن پر آپ صبر نہیں کرسکے۔جو کشتی تھی وہ ایسے مسکین لوگوں کی تھی جو سمندر میں(ملاحی کا) کام کرتے ہیں۔"آیت کے آخر تک"جب اس پر قبضہ کرنے والا آئے گا تو اسے سوراخ والی پائے گا اور آگے بڑھ جائے گا اور یہ لوگ ایک لکڑی(کے تختے) سے اس کو ٹھیک کرلیں گے اور جو لڑکا تھا تو جس دن اس کی سرشت(فطرت) بنائی گئی وہ کفر پر بنائی گئی۔اس کے والدین کو اس کے ساتھ شدید لگاؤ ہے۔اگروہ اپنی بلوغت تک پہنچ جاتا تو اپنی سرکشی اور کفر سے انہیں عاجز کردیتا۔ہم نے چاہا کہ اللہ ان دنوں کو اس کے بدلے میں پاکبازی میں بڑھ کر صلہ رحمی کے اعتبارسے بہتر بدل عطا فرمادے اور رہا دیوار کا معاملہ تو وہ شہر کے دو یتیم بچوں کی تھی اور اس کے نیچے ان کا خزانہ تھا اور ان کا باپ ایک اچھا نیک آدمی تھا،آیت نمبر۔82 کے آخر تک۔