الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح مسلم
كِتَاب الْفَضَائِلِ
انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
46. باب مِنْ فَضَائِلِ الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ:
46. باب: سیدنا خضر علیہ السلام کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6164
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَقَبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ نَوْفًا يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى الَّذِي ذَهَبَ يَلْتَمِسُ الْعِلْمَ، لَيْسَ بِمُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، قَالَ: أَسَمِعْتَهُ يَا سَعِيدُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: كَذَبَ نَوْفٌ.
۔ معتمر کے والد سلیمان تیمی نے رقبہ سے، انھوں نے ابو اسحق سے انھوں نے سعید بن جبیر سے روایت کی، کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ نوف سمجھتا ہے۔کہ جو موسیٰ علیہ السلام علم کے حصول کے لئے گئے تھے وہ بنی اسرائیل کے موسیٰ علیہ السلام نہ تھے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: سعید!کیا آپ نے خود اس سے سنا ہے؟میں نے کہا: جی ہاں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: نوف نے جھوٹ کہا۔
سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں،حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا گیا کہ نوف سمجھتا ہے۔کہ جو موسیٰ ؑ علم کے حصول کے لئے گئے تھے وہ بنی اسرائیل کے موسیٰ ؑ نہ تھے،حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:سعید!کیا آپ نے خود اس سے سنا ہے؟میں نے کہا:جی ہاں،حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:نوف نے جھوٹ کہا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2380
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة