معمر اور شعیب نے زہری سے، اسی سند کے ساتھ خبر دی، دونوں نے کہا: " (بچہ) جب پیدا ہو تا ہے تو (شیطان) اسے کچوکا لگا تا ہے اور وہ خود کو شیطان کے کچوکا لگا نے سے چیخ کر روتا ہے۔" اور شعیب کی حدیث میں (خود کو، کے بغیر صرف) "شیطان کے کچوکا سے" کے الفا ظ ہیں۔
امام صاحب یہی روایت دو اور اساتذہ کی سند سے بیان کرتے ہیں، اس میں ہے: ”پیدائش کے وقت وہ چھوٹا ہے تو وہ شیطان کے چھونےکے سبب بلند آواز سے روتاہے۔“ اور شعیب کی روایت میں، ”مسه الشيطان“