زہیر بن حرب محمد بن مثنیٰ اور عبید اللہ بن سعید نے کہا: ہمیں یحییٰ قطان نے عبید اللہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آپ نے فرمایا: "تمھا رے آگے حوض ہے (اس کی وسعت اتنی ہے جتنا) جرباء اور اذرح کے درمیان کا فاصلہ ہے۔"اور ابن مثنیٰ کی روایت میں "میرا حوض " کے الفا ظ ہیں۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے آگےحوض ہے، جیسا کہ جرباء اور ازرح کا فاصلہ ہے،“ ابن المثنیٰ کی روایت میں ”حَوْض“