علی بن حجر سعدی محمد بن حاتم اور یعقوب بن ابرا ہیم نے (اسماعیل) ابن علیہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے ایوب سے، انھوں نے حمید بن ہلال سے، انھوں نے ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک تہبنداور ایک پیوند لگی ہو ئی مو ٹی چا در نکا ل کر دکھا اور فرما یا: "انھی دوکپڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو ئی تھی۔ابن حاتم نے اپنی حدیث میں کہا: مو ٹا تہبند۔
ابو بردہ بیان کرتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے ہمارے سامنے ایک تہبند اور ایک پیوند لگی ہوئی لوئی نکالی اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کپڑوں میں وفات پائی، ابن ابی حاتم نے اپنی حدیث میں کہا، ایک موٹی تہبند۔