معمر نے زہری سے، انہوں نے عطاء بن یزید لیثی سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! لوگوں میں سے افضل کون ہے؟ آپ نے فرمایا: "ایسا مومن جو اپنی جان اور مال سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔" اس نے پوچھا: اس کے بعد؟ آپ نے فرمایا: "پھر وہ آدمی جو پہاڑ کی گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں تنہا رہتا ہے، اپنے رب کی عبادت کرتا ہے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔"
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے پوچھا، یا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم ! سب لوگوں میں بہترین فرد کون ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مومن جو اپنے نفس اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔“ اس نے پوچھا، پھر کون؟ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ آدمی جو پہاڑی گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں الگ تھلگ اپنے رب کی بندگی کرتا ہے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔“