ابوعوانہ نے اسود بن قیس سے، انہوں نے حضرت جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ان جنگوں میں سے ایک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی خون آلود ہو گئی تو آپ نے فرمایا: "تو ایک انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی اور تو نے جو تکلیف اٹھائی وہ اللہ کی راہ میں ہے
حضرت جندب بن سفیان رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی جنگ میں انگلی زخمی ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایک انگلی ہی تو ہے، جو زخمی ہوئی ہے اور تجھے جو تکلیف پہنچی ہے وہ اللہ کی راہ میں ہے۔“