یحییٰ بن یحییٰ تمیمی اور قتیبہ بن سعید چقفی نے ہمیں حدیث بیان کی۔۔۔یحییٰ نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمار دہنی نے ابو زبیر سے خبر دی اور قتیبہ نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی۔۔۔انھوں نے جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں دا خل ہوئے۔۔۔قتیبہ نے کہا: فتح مکہ کے دن۔۔۔بغیر احرا م کے داخل ہو ئے اور آپ (کے سر مبا رک) پر سیا ہ عمامہ تھا۔قتیبہ کی روایت میں ہے (معاویہ بن عمار نے) کہا: ہمیں ابو زبیر رضی اللہ عنہ نے حضرت جا بر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، قتیبہ کی روایت ہے، فتح مکہ کے دن داخل ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر بلا احرام ہونے کی بنا پر سیاہ عمامہ تھا۔