الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3293
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان جب اخلاص اور حسن نیت سے سنت کے مطابق حج کرتا ہے، تو وہ ہر قسم کے گناہوں سے بچتا ہے، اور گزشتہ گناہوں سے توبہ واستغفار کرتا ہے، اس لیے اس کے تمام چھوٹے اوربڑے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، اور وہ گناہوں سے اس طرح پاک وصاف ہو جاتا ہے، جس طرح نو مولود بچہ گناہوں سے پاک وصاف ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو حج مبرور کرنے کی توفیق ارزاں فرمائے اور انہیں پیدا ہونے والے بچے کی طرح پاک صاف کر کے آئندہ زندگی میں راہ راست پر چلنے کی توفیق بخشے۔ (آمین)