طاوس نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا: (ایک بار) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ تشریف لا ئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انھیں یاد کراتے ہو ئے کہا: آپ نے مجھے اس شکار کے گو شت کے متعلق کس طرح بتا یا تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرا م کی حالت میں ہدیتاً پیش کیا گیا تھا؟ (طاوس نے) کہا (زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے) بتا یا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار کے گو شت کا ایک ٹکڑا پیش کیا گیا تو آپ نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ہم اسے نہیں کھا سکتے (کیونکہ) ہم احرا م میں ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے یاد داشت کے لیے پوچھا، آپ نے مجھے شکار کے اس گوشت کے بارے میں کیا بتایا تھا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محرم ہونے کی حالت میں ہدیۃ پیش کیا گیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کا ایک ٹکڑا یا ایک عضو ہدیۃ پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رد کر دیا اور فرمایا: ”ہم اسے کھا نہیں سکتے کیونکہ ہم محرم ہیں۔“