عبد اللہ بن دینا ر سے روایت ہے انھوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کو حکم دیا کہ وہ ذولحلیفہ سے شام والوں کو حکم دیا کہ وہ جحفہ سے اور نجد والوں کو حکم دیا کہ وہ قرن (منا زل) سے (احرام باندھ کر) تلبیہ کا آغا ز کریں۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے خبردی گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یمن والے یلملم سے احرا م باند ھیں۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل مدینہ کے لیے احرام باندھنے کی جگہ ذوالحلیفہ ہے، اہل شام کے لیے احرام گاہ مُهيعه یعنی جحفہ ہے اور اہل نجد کے لیے احرام گاہ قرن ہے۔“ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا، ”اہل یمن کے لیے میقات یلملم ہے۔“