ابو علا ء نے مطر ف سے اور انھوں نے حضرت حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے پو چھا: کیا تم نے اس مہینے کے دورا ن میں کچھ روزے رکھے ہیں؟ اس نے جواب دیا: نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم تمضا ن کے روزے ختم کر لو تو اس کی جگہ دو رازے رکھ لینا۔
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے پوچھا: کیا تو نے اس ماہ کے آخر میں کوئی روزہ رکھا ہے؟ ”اس نے کہا: نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رمضان کےروزے رکھ چکو تو اس کی جگہ دو روزے رکھ لینا۔“