شعبہ نے ہمیں عقبہ بن حریث سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مہینہ انتیس کاہوتاہے۔"شعبہ نے تین بار دونوں ہاتھوں کو (دکھا کر) ایک دوسرے سے جوڑا اور تیسری بار انگوٹھا کم کرلیا۔ عقبہ نے کہا: میراخیال ہے (پھر) انھوں (ابن عمر رضی اللہ عنہ) نے کہا: "مہینہ تیس کاہوتا ہے"اور (ایک دفعہ) اپنی دونوں ہتھیلیاں تین بار ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں۔
حضرت ا بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس کا ہوتا ہے شعبہ نے تین بار ہاتھوں کی انگلیوں کو ملایا اور تیسری بار انگوٹھا الگ کر لیا، عقبہ کہتے ہیں میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: ”مہینہ تیس کا بھی ہوتا ہے اور دونوں کو تین بار ملایا۔“