عبدالوارث بن سعیدنے حسین بن ذکوان سے خبردی، انھوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن بریدہ نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام کعب رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ پڑھائی جو حالت نفاس میں وفات پاگئیں تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے اس کے (سامنے) درمیان میں کھڑے ہوئے۔
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ِجنازہ پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نماز جنازہ پڑھائی جو نفاس کی حالت میں فوت ہو گئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ کے لئے اس کے سامنے درمیان میں کھڑے ہوئے۔