یحییٰ بن سعید قطان نے عبیداللہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمایا کرتےتھے۔ آپ اس سورت کی تلاوت فرماتے جس میں سجدہ ہوتا اور سجدہ کرتے تو ہم (سب) بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے، حتی کہ ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کے لیے بھی جگہ نہ ملتی تھی۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمایا کرتے تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم سجدہ والی سورت کی تلاوت فرماتے اور سجدہ کرتے، ہم بھی آپصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے، حتیٰ کہ (بھیڑ کی وجہ سے) ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی تھی۔