(سفیان کے بجائے) یونس اور ابراہیم نے ابن شہاب سے، انھوں نے حمید بن عبدالرحمن سے روایت کی کہ حضرت ابو ہریرہ اور ابو سعید رضی اللہ عنہما دونوں نے انھیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلغم ملا تھوک دیکھا ........ (ٖآگے) ابن عینہ کی حدیث کے مانند ہے۔
امام صاحب مختلف اساتذہ سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلغم دیکھا آگے مذکورہ بالا روایت بیان کی۔