سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں بعض اسفار میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے نکلتے تو بہت دور چلے جاتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 686] » اس حدیث کی سند حسن ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [مسند احمد 248/4] ، [أبوداؤد 1] ، [ترمذي 20] ، [نسائي 18/1، 19] ، [ابن ماجه 334] ، [المنتقی 27] ، [البيهقي 93/1] ، [ابن خزيمة 50] ، [المستدرك 140/1] و [أصله فى البخاري 363] و [ مسلم 274]