سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ”تنا“ جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے، رو پڑا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے، اپنا دست مبارک اس پر رکھا تو وہ خاموش ہو گیا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف المسعودي وهو عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 41] » اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن اصل صحیح ہے، حوالہ گزر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: [بخاري 917] ، [مسلم 544]