سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی (شرعی) رخصت کے بغیر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دیا تو پھر اگر وہ زندگی بھر روزے رکھتا رہے تو وہ اسے کفایت نہیں کریں گے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 406]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب التغليظ فى من افطر عمدا، رقم: 2396 . سنن ترمذي، ابواب الصوم، باب الافظار متعمدا، رقم: 723 . سنن ابن ماجه، رقم: 1672 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مسند احمد: 386/2 . 442 .»