سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی دی ہوئی رخصت کے علاوہ رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے تو پھر اگر وہ پوری زندگی بھی روزے رکھتا رہے تو وہ اس کا کفارہ نہیں بن سکتے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 407]