3. عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 873
وعن جابر بن عبد الله قال: كانت اليهود تقول: إذا أتى الرجل امرأته من دبرها في قبلها كان الولد أحول فنزلت: «نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم» متفق عليه , واللفظ لمسلم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہود کہتے تھے کہ مرد جب اپنی بیوی سے پچھلی جانب سے قبل میں مجامعت و مباشرت کرتا ہے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ «نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم» عورتیں تمہاری کھیتی ہیں لہذا اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التفسير، باب نساء كم حرث لكم.......، حديث:4528، ومسلم، النكاح، باب جواز جماعة امرأة في قبلها......،حديث:1435.»