3. عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 872
وعن حكيم بن معاوية عن أبيه رضي الله عنه قال: قلت: يا رسول الله! ما حق زوج أحدنا عليه؟ قال: «تطعمها إذا أكلت، وتكسوها إذا اكتسيت، ولا تضرب الوجه، ولا تقبح، ولا تهجر إلا في البيت» . رواه أحمد وأبو داود والنسائي وابن ماجه، وعلق البخاري بعضه، وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا حکیم بن معاویہ نے اپنے باپ سے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہماری بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے؟ ارشاد ہوا کہ جب تو کھائے تو اسے بھی کھلائے اور جب تو پہنے تو اسے بھی پہنائے اور اس کے منہ پر نہ مارے اور نہ اسے گالی گلوچ دے اور گھر کے علاوہ اس سے الگ نہ رہے۔ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اس روایت کا بعض حصہ تعلیقاً بیان کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في حق المرأة علي زوجها، حديث:2142، وابن ماجه، النكاح، حديث:1850، والنسائي في الكبرٰي:5 /373، حديث:9171، وابن حبان (الإحسان):6 /188، حديث:4163، والحاكم:2 /188، والبخاري تعليقًا بعضه قبل حديث:5202.»