الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
1. (أحاديث في النكاح)
1. (نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 852
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم المحلل والمحلل له. رواه أحمد والنسائي والترمذي،‏‏‏‏ وصححه،‏‏‏‏ وفي الباب عن علي،‏‏‏‏ أخرجه الأربعة إلا النسائي.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اسے احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور پھر اس باب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے جسے نسائی کے علاوہ چاروں نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 852]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في المحلل والمحلل له، حديث:1120، والنسائي، الطلاق، حديث:3445، وأحمد:1 /448 وسنده ضعيف، الثوري عنعن، وحديث علي أخرجه أبوداود، النكاح، حديث:2076، والترمذي، النكاح، حديث:1119، وابن ماجه، النكاح، حديث:1935 وسنده ضعيف.»

   سنن أبي داودلعن الله المحلل والمحلل له
   سنن ابن ماجهلعن رسول الله المحلل والمحلل له
   بلوغ المراملعن رسول الله المحلل والمحلل له

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 852 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 852  
تخریج:
«أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في المحلل والمحلل له، حديث:1120، والنسائي، الطلاق، حديث:3445، وأحمد:1 /448 وسنده ضعيف، الثوري عنعن، وحديث علي أخرجه أبوداود، النكاح، حديث:2076، والترمذي، النكاح، حديث:1119، وابن ماجه، النكاح، حديث:1935 وسنده ضعيف.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں ہمارے فاضل محقق نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کو بھی سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور اس کی بابت مزید لکھا ہے کہ مسند احمد (:۲ /۳۲۳) کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
دیکھیے: (سنن ابن ما جہ‘ اردو‘ طبع دارلسلام، حدیث:۱۹۳۵) بنابریں دیگر محققین کی سیرحاصل بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے‘ لہٰذا مذکورہ روایت دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۱۴ /۴۲‘ ۴۳‘ والإرواء‘ رقم:۱۸۹۷‘ وصحیح أبي داود (مفصل) للألباني‘ رقم:۱۸۱۱)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 852