تخریج: «أخرجه ابن ماجه، إقامة الصلوات، باب ما جاء في الصلاة قبل صلاة العيد وبعدها، حديث:1293.* ابن عقيل ضعيف ضعفه الجمهور علي الراجح.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح اور حسن قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس مسئلے کی بابت فتح الباری میں سیر حاصل بحث کی ہے اور سنن ابن ماجہ کی مذکورہ روایت کو حسن قرار دے کر دونوں قسم کی روایات میں تطبیق دی ہے کہ جن احادیث میں نفل وغیرہ نہ پڑھنے کا ذکر ہے‘ اس سے مراد یہ ہے کہ آپ عیدگاہ میں کوئی نوافل ادا نہیں کرتے تھے۔
گھر آکر ادا کیے جانے والے نفلوں کا تعلق نماز عید سے نہیں بلکہ یہ مطلق نفل ہیں‘ لہٰذا معلوم ہوا کہ عید کے دن نماز عید کے علاوہ عید گاہ میں کوئی نماز نہیں‘ البتہ گھر میں نماز عید کے بعد دو رکعت نماز ادا کی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
(فتح الباري:۲ / ۶۱۳‘ ۶۱۴‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۱۷ / ۳۲۴. ۳۲۶‘ وسنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد‘ حدیث:۱۲۹۳)