تخریج: «أخرجه مسلم، الذكر والدعاء، باب التسبيح أول النهاروعندالنوم، حديث:2726.»
تشریح:
راویٔ حدیث: «حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا» امہات المومنین میں سے ایک تھیں۔
غزوۂ مریسیع میں قید ہوئیں اور ثابت بن قیس بن شماس کے حصے میں آئیں۔
انھوں نے ان سے مکاتبت کر لی۔
مکاتبت کی رقم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرما کر انھیں اپنی زوجیت میں لے لیا۔
اس پر لوگوں نے ان کے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا کہ یہ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی رشتہ دار بن گئے ہیں۔
یہ خاتون اپنے قبیلے اور قوم کے لیے سب سے زیادہ باعث برکت ثابت ہوئیں۔
۵۶ ہجری میں وفات پائی۔