مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2318
2318. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابو طلحہ ؓ مدینہ طیبہ کے انصار میں سے سب سے زیادہ مال دار تھے۔ اور ان کے نزدیک ان کا بہترین مال ان کا باغ بیرحاء تھا۔ اور وہ مسجد نبوی کے بالکل سامنے واقع تھا۔ رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے جایا کرتے اور اس کا شریں پانی نوش فرماتے تھے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ ”تم بھلائی ہر گز نہیں حاصل کر سکتے حتیٰ کہ اپنی محبوب چیز خرچ کرو۔“ تو ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے۔ ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ ”تم پوری نیکی ہر گز نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنا پسندیدہ مال خرچ نہ کرو۔“ اور میرا محبوب ترین مال یہ باغ بیرحاءہے تو وہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے۔ میں اللہ کے ہاں اس کی نیکی اور ثواب کا امیدوار ہوں۔ اللہ کے رسول۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2318]
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوطلحہ ؓ نے بیر حاءکے بارے میں آنحضرت ﷺ کو وکیل ٹھہرایا اور آپ نے اسے انہی کے رشتہ داروں میں تقسیم کر دینے کا حکم فرمایا۔
اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
چونکہ رشتہ داروں کا حق مقدم ہے اور وہی صاحب میراث بھی ہوتے ہیں۔
اس لیے آنحضرت ﷺ نے ان ہی کو ترجیح دی۔
جو رسول کریم ﷺ کی بہت ہی بڑی دور اندیشی کا ثبوت ہے۔
یہ کنواں مدینہ شریف میں حرم نبوی کے قریب اب بھی موجود ہے اور میں نے بھی وہاں حاضری کا شرف حاصل کیا ہے۔
و الحمد للہ علی ذلك۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2318
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2769
2769. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: حضرت ابو ر ؓ مدینہ طیبہ میں تمام انصار سے زیادہ مال دار تھے۔ ان کے پاس کھجوروں کے باغات تھے۔ مسجد نبوی کے سامنے ان کا سب سے پسندیدہ مال بیرحاء کا باغ تھا جس میں نبی ﷺ تشریف لاتے اور اس کا بہترین پانی نوش جاں کرتے تھے۔ حضرت انس ؓ نے کہا: جب یہ آیت اتری: ”تم لوگ اس وقت تک نیکی حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی محبوب ترین چیز خرچ نہ کرو۔“ تو حضرت ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے حضور کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”تم ہرگزنیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پیاری چیز اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔“ اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب مال بیرحاء نامی باغ ہے۔ یہ اللہ کے لیے صدقہ ہے۔ میں اللہ کے حضور اس کے ثواب اور ذخیرے کی امید رکھتا ہوں۔ آپ اسے رکھ لیں اور جہاں مناسب خیال فرمائیں اسے خرچ کریں۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2769]
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب کی مطابقت صاف ظاہر ہے کہ ابو طلحہ نے بیرحاءکو صدقہ کردیا۔
اس کے حدود بیان نہیں کئے کیونکہ بیرحاءباغ مشہورو معروف تھا‘ ہر کوئی اس کو جانتا تھا اگر کوئی ایسی زمین وقف کرے کہ وہ معروف و مشہور نہ ہو تب تو اس کی حدود بیان کرنی ضروری ہیں لفظ بیرحاءدو کلموں سے مرکب ہے پہلا کلمہ بیئر ہے جس کے معنی کنویں کے ہیں دوسرا کلمہ حاءہے اس کے بارے میں اختلاف ہے کہ کسی مرد یا عورت کا نام ہے یا کسی جگہ کا نام جس کی طرف یہ کنواں منسوب کیا گیا ہے یا یہ کلمہ اونٹوں کے ڈانٹنے کے لئے بولا جاتا تھا اور اس جگہ اونٹ بکثرت چرائے جاتے تھے‘ لوگ ان کو ڈانٹنے کیلئے لفظ حاءکا استعمال کرتے۔
اسی سے یہ لفظ بیرحاءمل کر ایک کلمہ بن گیا۔
پھر حضرت ابو طلحہ ؓ کا سارا باغ ہی اس نام سے موسوم ہوگیا کیونکہ یہ کنواں اس کے اندر تھا لفظ بخ بخواہ واہ کی جگہ بولا جاتا تھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2769
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4554
4554. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ طیبہ میں حضرت ابوطلحہ ؓ کے پاس سب انصار سے زیادہ کھجوروں کے باغات تھے۔ اور "بیرحاء" نامی باغ انہیں اپنی جائیداد میں سب سے زیادہ عزیز تھا۔ یہ مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا اور خود رسول اللہ ﷺ اس باغ میں تشریف لے جاتے اور اس کا شیریں اور عمدہ پانی نوش جاں فرمایا کرتے تھے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ تو حضرت ابوطلحہ ؓ اٹھ کھڑے ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے: "جب تک تم اپنی پسندیدہ اور مرغوب چیز کو خرچ نہیں کرو گے نیکی کو نہ پا سکو گے۔" مجھے اپنی جائیداد میں سب سے زیادہ عزیز "بیرحاء" ہے اور یہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے۔ میں اللہ سے اس کے اجروثواب اور اس کے ہاں اس کے ذخیرہ بننے کی امید رکھتا ہوں۔ اللہ کے رسول! آپ جہاں مناسب خیال کریں اسے خرچ کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بہت خوب! یہ مال و دولت فنا ہونے والا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4554]
حدیث حاشیہ:
تو نے اچھا کیا جو خیرات کر کے اس کو قائم کردیا، عبداللہ بن یوسف کی روایت کو خود امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
بعض صحابہ ؓ ناقص کھجور اصحاب صفہ کو دیتے، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
اچھا مال موجود ہوتے ہوئے راہ خدا میں ناقص مال دینا اچھا نہیں ہے جیسا مال ہو ویسا ہی دینا چاہیے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4554
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1461
1461. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:حضرت ابو طلحہ ؓ مدینہ میں تمام انصار سے زیادہ مالدار اور کھجوروں کے باغات رکھنے والے تھے، انھیں سب سے زیادہ پسند بیر حاء نامی باغ تھا جو مسجد نبوی کے سامنے واقع تھا، وہاں رسول اللہ ﷺ تشریف لے جاتے اور اس کا خوش گوار پانی نوش فرماتے، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی:”تم نیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔“ تو حضرت طلحہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:”تم نیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔“ اور میرا سب سے محبوب مال بیرحاء ہے، لہٰذاوہ آج سے اللہ کی راہ میں وقف ہے اور میں اللہ کے ہاں اس کے ثواب اور آخرت میں اس کے ذخیرہ ہونے کا امیدوارہوں۔ اللہ کے رسول اللہ ﷺ آپ اسے اللہ کے حکم کے مطابق مصرف میں لے آئیں، حضرت انس ؓ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:1461]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے صاف نکلا کہ اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرنا درست ہے۔
یہاں تک کہ بیوی بھی اپنے مفلس خاوند اور مفلس بیٹے پر خیرات کرسکتی ہے۔
اور گویہ صدقہ فرض زکوٰۃ نہ تھا۔
مگر فرض زکوٰۃ کو بھی اس پر قیاس کیاہے۔
بعضوں نے کہا جس کا نفقہ آدمی پر واجب ہوجیسے بیوی کا یا چھوٹے لڑکے کا تو اس کو زکوٰۃ دینا درست نہیں۔
اور چونکہ عبداللہ بن مسعود ؓ زندہ تھے‘ اس لیے ان کے ہوتے ہوئے بچے کا خرچ ماں پر واجب نہ تھا۔
لہٰذا ماں کو اس پر خیرات خرچ کرنا جائز ہوا۔
واللہ أعلم۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1461
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1461
1461. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:حضرت ابو طلحہ ؓ مدینہ میں تمام انصار سے زیادہ مالدار اور کھجوروں کے باغات رکھنے والے تھے، انھیں سب سے زیادہ پسند بیر حاء نامی باغ تھا جو مسجد نبوی کے سامنے واقع تھا، وہاں رسول اللہ ﷺ تشریف لے جاتے اور اس کا خوش گوار پانی نوش فرماتے، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی:”تم نیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔“ تو حضرت طلحہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:”تم نیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔“ اور میرا سب سے محبوب مال بیرحاء ہے، لہٰذاوہ آج سے اللہ کی راہ میں وقف ہے اور میں اللہ کے ہاں اس کے ثواب اور آخرت میں اس کے ذخیرہ ہونے کا امیدوارہوں۔ اللہ کے رسول اللہ ﷺ آپ اسے اللہ کے حکم کے مطابق مصرف میں لے آئیں، حضرت انس ؓ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:1461]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے، کیونکہ اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے مشورہ دیا تھا، خاص طور پر جب رشتہ دار محتاج اور نادار ہوں تو انہیں ترجیح دینی چاہیے، تاہم جن رشتہ داروں کی کفالت انسان کی ذمہ داری میں شامل ہو ان پر فرض زکاۃ خرچ نہیں کی جا سکتی۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنا پسندیدہ مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنا بہت فضیلت کا باعث اور حصول نیکی کا ذریعہ ہے، نیز صدقات و خیرات کے وقت اہل فضل سے مشورہ کر لینا چاہیے۔
(3)
راوی حدیث روح بن عبادہ کی متابعت کو امام بخاری ؒ نے خود ہی اپنی متصل سند سے بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، تفسیرالقرآن، حدیث: 4554) (4)
دوسری روایات جن میں رايح کے الفاظ ہیں، اس کے معنی ہیں:
یہ تو چلتا ہوا مال ہے، یعنی نفع خوب دینے والا ہے اور بھرپور فائدہ پہنچانے والا ہے۔
اس سلسلے میں یحییٰ بن یحییٰ کی روایت کو کتاب الوکالۃ اور اسماعیل بن ابی اویس کی روایت کو کتاب التفسیر میں متصل سند سے بیان کیا گیا ہے۔
(صحیح البخاري، الوکالة، حدیث: 2318، و کتاب التفسیر، حدیث: 4554، وفتح الباري: 411/3)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1461
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2318
2318. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابو طلحہ ؓ مدینہ طیبہ کے انصار میں سے سب سے زیادہ مال دار تھے۔ اور ان کے نزدیک ان کا بہترین مال ان کا باغ بیرحاء تھا۔ اور وہ مسجد نبوی کے بالکل سامنے واقع تھا۔ رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے جایا کرتے اور اس کا شریں پانی نوش فرماتے تھے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ ”تم بھلائی ہر گز نہیں حاصل کر سکتے حتیٰ کہ اپنی محبوب چیز خرچ کرو۔“ تو ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے۔ ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ ”تم پوری نیکی ہر گز نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنا پسندیدہ مال خرچ نہ کرو۔“ اور میرا محبوب ترین مال یہ باغ بیرحاءہے تو وہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے۔ میں اللہ کے ہاں اس کی نیکی اور ثواب کا امیدوار ہوں۔ اللہ کے رسول۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2318]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس عنوان كا مقصد یہ ہے کہ وکالت کا معاملہ اس وقت تک پورا نہیں ہوتا جب تک وکیل اس وکالت کو قبول نہ کرلے۔
”جو تونے کہا اسے میں نے سن لیا ہے۔
“ اس سے مراد وکیل کا قبول کرنا اور اس کا اظہار آمادگی ہے۔
حضرت ابو طلحہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو بیر حاء کے متعلق اپنا وکیل ٹھہرایا تو آپ نے اس وکالت کو قبول فرمایا۔
آپ نے اسے رائے دی کہ اسے اپنی قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کردیں۔
چونکہ رشتہ داروں کا حق مقدم ہے اور وہی وراثت میں حصہ پاتے ہیں، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے ان کے حق کو ترجیح دی۔
یہ رسول اللہ ﷺ کی دور اندیشی تھی۔
(2)
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ عقد وکالت اس وقت مکمل ہوگا جب وکیل اسے قبول کرلے۔
(فتح الباري: 621/4)
والله أعلم. (3)
اسماعیل کی متابعت کو امام بخاری ؒ نے خود ہی متصل سند سے بیان کیا ہے۔
(صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4554)
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو طلحہ ؓ نے وہ باغ حضرت حسان بن ثابت اور ابی بن کعب ؓ میں تقسیم کیا۔
حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ مجھے اس باغ سے کچھ نہیں ملا۔
(صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4555)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2318
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2752
2752. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو طلحہ ؓ سے فرمایا: ”میری رائے کے مطابق آپ اپنا باغ قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کردیں۔“ حضرت ابو طلحہ ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ! میں ایسا ہی کروں گا، چنانچہ ابو طلحہ ؓ نے وہ(باغ) اپنے قرابت داروں اور چچا زاد بھائیوں میں تقسیم کردیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کوڈرائیں۔“ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو فہر! اے بنو عدی!“ یہ قریش کے مختلف خاندانوں کے نام ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو خبردار کریں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے قریش کے لوگو!(اللہ سے ڈرو)۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2752]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے یہاں تین روایات کو یکجا بیان کیا ہے۔
پہلی روایت انتہائی مختصر ہے، آئندہ تفصیل سے بیان ہو گی کہ حضرت ابو طلحہ ؓ انصار میں باغات کے اعتبار سے زیادہ مال دار تھے۔
ان کا ایک باغ مسجد نبوی کے سامنے تھا جہاں رسول اللہ ﷺ تشریف لے جاتے اور وہاں قدرتی چشموں سے میٹھا پانی پیا کرتے۔
اس باغ کو انہوں نے اپنے رشتے داروں حضرت ابی بن کعبؓ، حضرت حسان بن ثابتؓ، ان کے بھائی حضرت شداد بن اوس ؓ اور نبیط بن جابر ؓ میں تقسیم کر دیا تھا۔
حضرت حسان ؓ نے اپنا حصہ ایک لاکھ درہم کے عوض حضرت معاویہ ؓ کو فروخت کر دیا تھا۔
(فتح الباري: 486/5) (2)
دوسری اور تیسری روایت حضرت ابن عباس ؓاور حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مختصر طور پر بیان ہوئی ہے۔
تفصیلی روایت سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو عبد مناف، حضرت عباسؓ، حضرت صفیہ ؓاور اپنی لخت جگر حضرت فاطمہ ؓ کو آواز دے کر پکارا اور کہا:
”میں تمہیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکوں گا۔
اس دنیا میں رہتے ہوئے اپنا تحفظ خود کر لو۔
“ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4771) (3)
امام بخاری ؒ کا مطلب یہ ہے کہ رشتے داروں میں مرد اور عورتیں سب شامل ہوتے ہیں، نیز یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ اگر قریبی رشتے داروں کے لیے وصیت ہو تو تمام قریبی رشتے داروں کو دینا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ بنو حرام جس میں ابو طلحہ اور حسان ؓ جمع ہوئے ہیں وہ مدینہ طیبہ میں بکثرت آباد تھے اور عمرو بن مالک کے قرابت دار جس میں ابو طلحہ اور ابی بن کعب ؓ جمع ہوئے تھے وہ تو بے حد و شمار تھے لیکن ان سب میں باغ تقسیم نہیں کیا بلکہ صرف ابی بن کعب اور حضرت حسان ؓ میں تقسیم کر دیا گیا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2752
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2769
2769. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: حضرت ابو ر ؓ مدینہ طیبہ میں تمام انصار سے زیادہ مال دار تھے۔ ان کے پاس کھجوروں کے باغات تھے۔ مسجد نبوی کے سامنے ان کا سب سے پسندیدہ مال بیرحاء کا باغ تھا جس میں نبی ﷺ تشریف لاتے اور اس کا بہترین پانی نوش جاں کرتے تھے۔ حضرت انس ؓ نے کہا: جب یہ آیت اتری: ”تم لوگ اس وقت تک نیکی حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی محبوب ترین چیز خرچ نہ کرو۔“ تو حضرت ابو طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے حضور کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”تم ہرگزنیکی نہیں حاصل کر سکتے جب تک اپنی پیاری چیز اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔“ اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب مال بیرحاء نامی باغ ہے۔ یہ اللہ کے لیے صدقہ ہے۔ میں اللہ کے حضور اس کے ثواب اور ذخیرے کی امید رکھتا ہوں۔ آپ اسے رکھ لیں اور جہاں مناسب خیال فرمائیں اسے خرچ کریں۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:2769]
حدیث حاشیہ:
(1)
وقف کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اپنی وقف کی ہوئی چیز کی حدود کو متعین کرے، مثلاً:
بہت سے باغات ہیں تو جب تک وقف کے لیے کسی باغ کا تعین نہیں کرے گا وقف صحیح نہیں ہو گا۔
اسی طرح جب کوئی زمین وقف کرے اور اس کی حدود اربعہ کا ذکر نہ کرے تو وقف جائز ہے بشرطیکہ لوگوں میں اس کی حدود اربعہ معروف ہوں، بصورت دیگر اس کی حدود اربعہ متعین کرنا ضروری ہے۔
اس کے بغیر وقف صحیح نہیں ہو گا کیونکہ حدود متعین نہ ہونے کی صورت میں دوسری حدود سے التباس کا اندیشہ ہے۔
اس سے دوسروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بہرحاء کا باغ ممتاز اور اس کی حدود متعین تھیں، اس کے التباس کا اندیشہ نہیں تھا، اس لیے حدود ذکر نہیں کی گئیں۔
(2)
حکم کے اعتبار سے صدقہ اور وقف ملتے جلتے ہیں اور ان کا ایک ہی حکم ہے۔
(3)
امام بخاری ؒ نے اسماعیل بن ابی اویس کی روایت کو "کتاب التفسیر" میں، عبداللہ بن یوسف کی روایت کو "کتاب الزکاۃ" میں اور یحییٰ بن یحییٰ کی روایت کو "کتاب الوکالۃ" میں متصل سند سے بیان کیا ہے۔
(فتح الباري: 486/5)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2769
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4554
4554. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ طیبہ میں حضرت ابوطلحہ ؓ کے پاس سب انصار سے زیادہ کھجوروں کے باغات تھے۔ اور "بیرحاء" نامی باغ انہیں اپنی جائیداد میں سب سے زیادہ عزیز تھا۔ یہ مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا اور خود رسول اللہ ﷺ اس باغ میں تشریف لے جاتے اور اس کا شیریں اور عمدہ پانی نوش جاں فرمایا کرتے تھے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ تو حضرت ابوطلحہ ؓ اٹھ کھڑے ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے: "جب تک تم اپنی پسندیدہ اور مرغوب چیز کو خرچ نہیں کرو گے نیکی کو نہ پا سکو گے۔" مجھے اپنی جائیداد میں سب سے زیادہ عزیز "بیرحاء" ہے اور یہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے۔ میں اللہ سے اس کے اجروثواب اور اس کے ہاں اس کے ذخیرہ بننے کی امید رکھتا ہوں۔ اللہ کے رسول! آپ جہاں مناسب خیال کریں اسے خرچ کر دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بہت خوب! یہ مال و دولت فنا ہونے والا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4554]
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت ابوطلحہ ؓ نے اپنا پسندیدہ باغ اللہ کی راہ میں وقف کرکے دنیا وآخرت کی سعادتوں کو حاصل کرلیا۔
مذکورہ آیت کریمہ پر فوری عمل کرنے والوں میں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بھی شامل ہیں، چنانچہ حافظ ابن حجرؒ نے مسند بزار کے حوالے سے لکھا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے اس آیت مبارکہ کو تلاوت فرمایا اور کہا:
میری رومی لونڈی مرجانہ سے بڑھ کوئی مجھے کوئی چیز محبوب نہیں، میں نے اسے اللہ کی راہ میں آذاد کردیا ہے، اگرمیرا یہ دستور نہ ہوتا کہ جو چیز میں اللہ کی راہ میں دیتا ہوں اس کی طرف کسی صورت میں پلٹتا نہیں ہوں تو میں اس سے نکاح کرلیتا۔
(مسند البزار، رقم: 2194، وفتح الباري: 282/8)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4554