الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي
کتاب: غزوات کے بیان میں
14. بَابُ حَدِيثِ بَنِي النَّضِيرِ:
14. باب: بنو نضیر کے یہودیوں کے واقعہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4029
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ:سُورَةُ الْحَشْرِ، قَالَ:" قُلْ سُورَةُ النَّضِيرِ". تَابَعَهُ هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ.
مجھ سے حسن بن مدرک نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم کو ابوعوانہ نے خبر دی، انہیں ابوبشر نے، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے کہا، سورۃ الحشر تو انہوں نے کہا کہ اسے سورۃ نضیر کہو (کیونکہ یہ سورت بنو نضیر ہی کے بارے میں نازل ہوئی ہے) اس روایت کی متابعت ہشیم سے ابوبشر نے کی ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَغَازِي/حدیث: 4029]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4029 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4029  
حدیث حاشیہ:
حضرت ابن عباس ؓ اسے دواسباب کی بنا پر سورہ حشر کہنے سے گریز کرتے تھے:
۔
مسلمانوں میں حشر سے مراد حشر آخرت مشہور ہے جبکہ اس میں اول حشر سے مراد اخراج بنونضیر ہے۔
۔
سورہ حشر کہنے سے ابہام رہتا ہے جبکہ سورہ بنونضیر کے نام سے اصل واقعے کی طرف اشارہ ہوجاتا ہے۔
لیکن تمام قراء نے اس سورت کا یہی نام تجویز کیا ہے اور اسی نام سے یہ سور مشہور ہے، پھر نام رکھنے میں لغوی معنی بھی ملحوظ نہیں ہوتے۔
اس کے علاوہ اس سورت کا مذکورہ نام حضرت ابن عباس ؓ سے بھی مروی ہے۔
(فتح الباری: 416/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4029