سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جس بجّو کو محرم شخص قتل کردے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کفّارہ ایک نجدی مینڈھا مقرر فرمایا ہے۔ اور آپ نے بجّو کو شکار کا جانور قرار دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2646]
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آپ نے بجّو کو مارنے کا کفّارہ ایک مینڈھا ادا کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2647]
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بجّو شکار ہے، جب محرم اس کا شکار کر بیٹھے تو اس کا کفّارہ ایک دو دانتا مینڈھا ہے، جو کھایا جائے گا۔ “[صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2648]
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”محرم شخص نہ خود نکاح کرے اور نہ (اپنی بیٹی، بہن وغیرہ کا نکاح کرائے)۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2649]