1853. (112) بَابُ ذِكْرِ جَزَاءِ الضَّبُعِ إِذَا قَتَلَهُ الْمُحْرِمُ
1853. جب محرم بجو کو ماردے تو اس کے کفّارے کا بیان
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ آپ نے بجّو کو مارنے کا کفّارہ ایک مینڈھا ادا کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2647]