1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 1552
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فَيَمْسَحُ عَلَى عَوَاتِقَنَا وَصُدُورِنَا، وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفْ صُفُوفُكُمْ، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الأَوَّلِ" ، أَوِ" الصُّفُوفِ الأُوَلِ"
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (صف بندی کے وقت) ہمارے پاس تشریف لاتے۔ آپ ہمارے کندھوں اور سینوں کو اپنے دست مبارک سے درست کرتے اور فرماتے: تمہاری صفیں ٹیڑھی نہیں ہونی چاہیئں وگرنہ تمہارے دل بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے۔ بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف یا پہلی صفوں پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے ان کے لئے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث:

1017. (66) بَابُ فَضْلِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ وَالْمُبَادَرَةِ إِلَيْهِ.
1017. پہلی صف کی فضیلت اور اس میں جگہ لینے کے لئے جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1553
جناب ابوبصیر بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ملا۔ دوسری روایت میں ہے کہ ہم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کی، تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی۔ آگے دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ بلا شبہ پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے۔ اور اگر تمہیں اس کی فضیلت کا علم ہو جائے تو تم (اس میں جگہ حاصل کرنے کے لئے) ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کو شش کرو۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

1018. (67) بَابُ ذِكْرِ الِاسْتِهَامِ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ.
1018. پہلی صف کے حصول کے لئے قرعہ اندازی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1554
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو اذان دینے اور پہلی صف (میں نماز پڑھنے) کا اجر و ثواب معلوم ہو جائے تو وہ اس کے حصول کے لئے قرعہ اندازی کریں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1554]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 1555
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگ جان لیں، یا تم جان لو کہ پہلی صف کا کس قدر اجر و ثواب ہے تو پھر صرف قرعہ اندازی ہی سے فیصلہ ہو (کہ کون پہلی صف میں کھڑا ہو گا)۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

1019. (68) بَابُ ذِكْرِ صَلَوَاتِ الرَّبِّ وَمَلَائِكَتِهِ عَلَى وَاصِلِي الصُّفُوفِ الْأُوَلِ.
1019. پہلی صفوں کو ملانے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نزول اور فرشتوں کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 1556
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَوْسَجَةَ النَّهْمِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي الصَّفَّ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلَى نَاحِيَةٍ، فَيَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا أَوْ صُدُورُنَا وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ" قَالَ: وَكَانَ قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ الأُوَلَ" وَحَسِبْتُهُ وَحَسِبْتُهُ قَالَ: " زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ"
سیدنا برا ء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (صف بندی کے وقت) صف میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک تشریف لاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کندھوں اور سینوں کو اپنے دست مبارک سے برابر کرتے اور فرماتے: تم باہم مختلف نہ ہو (آگے پیچھے کھڑے نہ ہو) وگرنہ تمہارے دل بھی مختلف ہو جائیں گے۔ سیدنا حضرت برا ء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: بلاشبہ اللہ تعالیٰ پہلی صفوں کو ملانے والوں پر اپنی رحمت بھیجتا ہے اور اُس کے فرشتے اُن کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ بھی فرمایا: قرآن مجید کو اپنی خوبصورت آوازوں کے ساتھ زینت دو۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1556]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔

1020. (69) بَابُ ذِكْرِ صَلَاةِ الرَّبِّ عَلَى الصُّفُوفِ الْأُوَلِ وَمَلَائِكَتِهِ.
1020. اللہ تعالیٰ کا پہلی صفوں پر رحمت نازل کرنا اور اس کے فرشتوں کا پہلی صف والوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 1557
نا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي نَاحِيَةَ الصَّفِّ وَيُسَوِّي بَيْنَ صُدُورِ الْقَوْمِ وَمَنَاكِبِهِمْ، وَيَقُولُ: " لا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصُّفُوفِ الأُوَلِ"
سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صف کی ایک جانب تشریف لاتے اور نمازیوں کے سینوں اور کندھوں کو برابر کرتے اور فرماتے: تم باہم مختلف نہ ہوا کرو کہ تمہارے دل بھی مختلف ہو جائیں گے۔ یقینًا اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے پہلی صفوں پر درود بھیجتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔

1021. (70) بَابُ ذِكْرِ اسْتِغْفَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلصَّفِّ الْمُقَدَّمِ وَالثَّانِي
1021. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلی اور دوسری صف والوں کے لئے دعائے مغفرت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1558
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف والوں کے لئے تین بار اور دوسری صف والوں کے لئے ایک بار دعاءِ مغفرت کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1558]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

1022. (71) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي التَّخَلُّفِ عَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ
1022. پہلی صف سے پیچھے رہنے والوں کے لئے سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 1559
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ لوگ ہمشہ پہلی صف سے پیچھے رہتے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جہنّم میں ڈال دے گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1560
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصّے میں دیکھا۔ آپ نے دریافت کیا: تمہیں کس چیز نے مؤخر کردیا ہے؟ کچھ لوگ مستقل پیچھے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی اُنہیں پیچھے کر دے گا۔ تم آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو اور تمہارے بعد والے تمھاری اقتداء کریں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

1023. (72) بَابُ ذِكْرِ خَيْرِ صُفُوفِ الرِّجَالِ، وَخَيْرِ صُفُوفِ النِّسَاءِ
1023. مردوں اور عورتوں کی بہترین صفوں کا بیان
حدیث نمبر: 1561
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی بہترین صفیں پہلی ہیں اور بدترین آخری ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور بدترین صفیں اگلی ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم


Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next