1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
413. ‏(‏180‏)‏ بَابُ ذِكْرِ تَسْمِيَةِ الْأَعْضَاءِ السَّبْعَةِ الَّتِي أُمِرَ الْمُصَلِّي بِالسُّجُودِ عَلَيْهِنَّ‏.‏
413. ان سات اعضاء کے ناموں کا بیان جس پر نمازی کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 634
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ (اعضا) پر سجدہ کرنے کا حُکم دیا گیا، اپنے چہرے، اپنے دونوں ہاتھوں، اپنے دونوں گھٹنوں اور دونوں قدموں پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بالوں یا کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کر دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 635
نا الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" أَوْ يَكُفَّ ثِيَابَهُ أَوْ شَعْرَهُ"، وَكَانَ ابْنُ طَاوُسٍ يُمِرُّ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ، يَقُولُ: هُوَ وَاحِدٌ
امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب مخزومی کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے، مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑوں یا بالوں کو سمیٹیں (اس سے منع کر دیا گیا) حضرت طاؤس رحمہ الله اپنا ہاتھ اپنی پیشانی اور ناک پر پھیر کر فرمایا کرتے تھے کہ یہ ایک ہی عضو ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 635]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

حدیث نمبر: 636
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حُکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں، اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں، (وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی اور ناک دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں قدم۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 636]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

414. ‏(‏181‏)‏ بَابُ إِمْكَانِ الْجَبْهَةِ وَالْأَنْفِ مِنَ الْأَرْضِ فِي السُّجُودِ‏.‏
414. سجدے میں ناک اور پیشانی کو زمین پر جما کر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 637
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، نا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ ، قَالَ: اجْتَمَعَ نَاسٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فِيهِمْ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَأَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، فَذَكَرُوا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ : دَعُونِي أُحَدِّثْكُمْ، فَأَنَا أَعْلَمُكُمْ بِهَذَا، قَالُوا: فَحَدِّثْ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ دَخَلَ الصَّلاةَ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ"، وَقَالَ:" ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْكَنَ جَبْهَتَهُ وَأَنْفَهُ مِنَ الأَرْضِ، وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ" ، فَقَالَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ: هَكَذَا كَانَتْ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا عباس بن سہل ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ چند انصاری صحابہ کرام (ایک جگہ) جمع ہوئے، اُن میں سیدنا سہل بن سعد ساعدی، ابوحمید ساعدی اور ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہم بھی تھے۔ تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا۔ تو سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ فرمایا کہ مجھے اجازت دو میں تمہیں (اس کے متعلق) بیان کرتا ہوں کیونکہ میں تم سب سے زیادہ اسے جاننے والا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ تو پھر بیان کرو۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت اچھا وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کردی، اس طرح اُنہوں نے نے حدیث کا کچھ حصّہ بیان کیا۔ اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو زمین پر اچھی طرح جما کر رکھا، اور اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کو (سجدے سے) اُٹھایا۔ (یہ بیان سننے کے بعد) تمام صابہ کرام نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 637]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

415. ‏(‏182‏)‏ بَابُ إِثْبَاتِ الْيَدَيْنِ مَعَ الْوَجْهِ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى يَطْمَئِنَّ كُلُّ عَظْمٍ مِنَ الْمُصَلِّي إِلَى مَوْضِعِهِ‏.‏
415. چہرے کے ساتھ دونوں ہاتھوں کو زمین پر خوب جمانے کا بیان حتی کہ نمازی کی ہر ہڈی اپنی جگہ پر مطمئن ہو جائے
حدیث نمبر: 638
نا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، أنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَلادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِلرَّجُلِ الَّذِي صَلَّى وَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِعَادَةِ الصَّلاةِ، قَالَ:" ثُمَّ إِذَا أَنْتَ سَجَدْتَ، فَأَثْبِتْ وَجْهَكَ وَيَدَيْكَ حَتَّى يَطْمَئِنَّ كُلُّ عَظْمٍ مِنْكَ إِلَى مَوْضِعِهِ"
سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کی طویل حدیث میں یہ الفاظ مروی ہیں کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو فرمایا تھا جس نے نماز پڑھی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز دوبارہ پڑھنے کا حُکم دیا تھا: پھر جب تم سجدہ کرو تو اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو خوب جماؤ، یہاں تک کہ تیرے (جسم کی ہر) ہڈی اپنی جگہ مطمئین اور پر سکون ہو جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: اسناده حسن

416. ‏(‏183‏)‏ بَابُ السُّجُودِ عَلَى أَلْيَتَيِ الْكَفِّ
416. ہاتھ کے دونوں الیوں پر سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 639
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ الْحُسَيْنِ بْنَ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَسْجُدُ عَلَى أَلْيَتَيِ الْكَفِّ"
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہا تھ کے انگوٹھے اور چُھنگلی کی جڑ پر سجدہ کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 639]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

417. ‏(‏184‏)‏ بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ حَذْوَ الْمَنْكِبَيْنِ فِي السُّجُودِ‏.‏
417. سجدوں میں دونوں ہاتھوں کو دونوں کندھوں کے برابر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 640
نا بُنْدَارٌ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، أنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ ، قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ : أَنَا أَعْلَمُكُمُ بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ فَكَبَّرَ، فَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ سَجَدَ فَأَمْكَنَ أَنْفَهُ وَجَبْهَتَهُ وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ، وَوَضَعَ كَفَّيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّى رَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ فِي مَوْضِعِهِ حَتَّى فَرَغَ"
سیدنا عباس بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) سیدنا ابوحمید ساعدی، ابواسید ساعدی، سہل بن سعد ساعدی اور محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے تو سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ (صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی تو پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بیان کریں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ پھر کچھ حدیث بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اور اپنی ناک کو خوب جما کر رکھا اور اپنے دونوں بازؤں کو پہلوؤں سے دور اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اُٹھایا حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ میں لوٹ گئی (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی اطمینان و سکون کے ساتھ نماز پڑھتے رہے) حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 640]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

418. ‏(‏185‏)‏ بَابُ إِبَاحَةِ وَضْعِ الْيَدَيْنِ فِي السُّجُودِ حِذَاءَ الْأُذُنَيْنِ، وَهَذَا مِنِ اخْتِلَافِ الْمُبَاحِ‏.‏
418. سجدے میں دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر رکھنا جائز ہے اور یہ جائز اختلاف کی قسم سے ہے
حدیث نمبر: 641
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو (غور سے) دیکھوں گا۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز شروع کی تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں انگوٹھوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کانوں کے برابر دیکھا۔ پھر کچھ حدیث بیان کی اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جُھکے اور سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کے درمیان اسی مقدارمیں ہو گیا جتنی مقدار اُس وقت تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی تھی۔ (یعنی کانوں کے برابر) [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 641]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

419. ‏(‏186‏)‏ بَابُ ضَمِّ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ فِي السُّجُودِ‏.‏
419. سجدے میں ہاتھوں کی انگلیوں کو ملا کررکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 642
حضرت علقمہ بن وائل اپنے والد سیدنا وائل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنی انگلیوں کو ملا لیتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

420. ‏(‏187‏)‏ بَابُ اسْتِقْبَالِ أَطْرَافِ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ مِنَ الْقِبْلَةِ فِي السُّجُودِ‏.‏
420. سجدے میں ہاتھون کی انگلیوں کے کناروں کو قبلہ رُخ کرنا کا بیان
حدیث نمبر: 643
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ ، وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ : أَنَا كُنْتُ أَحْفَظَكُمْ لِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُهُ " إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، فَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى، حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ، وَلا قَابِضَهُمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَجَلَسَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ"
جناب محمد بن عمرو بن عطاء سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا۔ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ یاد رکھنے والا ہوں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے برابر (‏‏‏‏بلند) کرتے۔ پھر جب رُکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر خوب جما کر رکھتے پھر اپنی کمر جُھکا لیتے۔ پھر جب اپنا سر مبارک اُٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر لوٹ جاتی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھ نہ تو پھیلا کر رکھتے اور نہ انہیں بالکل بند کر کے رکھتے اور اپنی اُنگلیوں کے کناروں کو قبلہ رُخ کیا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں میں (تشہد میں) بیٹھے تو اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھے۔ پھر جب آخری رکعت میں بیٹھے تو بائیں پاؤں کو آگے بڑھایا اور اپنی سرین پر بیٹھ گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري


Previous    29    30    31    32    33    34    35    36    37    Next