1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ
غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ
177. ‏(‏176‏)‏ بَابُ ذِكْرِ أَخْبَارٍ رُوِيَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ فِي الْجِمَاعِ مِنْ غَيْرِ إِمْنَاءٍ قَدْ نُسِخَ بَعْضُ أَحْكَامِهَا
177. منی کے انزال کے بغیر جماع کرنے سے غسل نہ کرنے کی رخصت کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث کا بیان، اس کے کچھ احکام منسوخ ہوچکے ہیں
حدیث نمبر: 224
نا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ فَلا يُنْزِلُ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ غُسْلٌ"، ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ: سَمِعَتْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ: فَسَأَلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ ، وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، فَقَالُوا: مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَحَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت یزید بن خالد جہنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اُس شخص کے متعلق پوچھا جو جماع کرتا ہے تو منی کا انزال نہیں ہوتا (تو وہ کیا کرے؟) انہوں نے فرمایا کہ اُس پر غسل کرنا ضروری نہیں ہے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ نے فرمایا کہ میں نے یہ حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ وہ (یزید رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ پھر میں نے سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا طلحہ بن عبید الله اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے (یہی مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے بھی اسی طرح جواب دیا- حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے (یہ مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی جواب نقل کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 224]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

178. ‏(‏177‏)‏ بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ إِسْقَاطِ الْغُسْلِ فِي الْجِمَاعِ مِنْ غَيْرِ إِمْنَاءٍ‏.‏
178. انزال کے بغیر جماع کرنے سے غسل نہ کرنے کی رخصت کے منسوخ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 225
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: فَقَالَ سَهْلٌ الأَنْصَارِيُّ وَقَدْ كَانَ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ فِي زَمَانِهِ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ،" أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا، يَقُولُونَ: الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ، رُخْصَةٌ رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْغُسْلِ بَعْدَهَا" . نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، نَحْوَ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: " كَانَ الْفُتْيَا فِي الْمَاءِ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا" . نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ، هَكَذَا حَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ
سیدنا سہل انصاری رضی اللہ عنہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے زمانہ) کو پایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں وہ پندرہ برس کے تھے، کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، وہ فتویٰ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دیا کرتے تھے کہ پانی پانی سے ہے، غسل منی نکلنے سے واجب ہوتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں اس کی رخصت دی تھی، پھر بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کرنے کا حُکم دے دیا تھا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ اپنے استاد احمد بن منیع رحمہ اللہ کی سند سے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا کہ پانی پانی سے واجب ہوتا ہے۔ یہ فتویٰ اسلام کے شروع میں بطور رخصت تھا پھر اس سے منع کر دیا گیا۔ امام صاحب ایک اور سند ذکر کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 226
نا أَبُو مُوسَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَ قَوْلُ الأَنْصَارِ: " الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ، رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِالْغُسْلِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي الْقَلْبِ مِنْ هَذِهِ اللَّفْظَةِ الَّتِي ذَكَرَهَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَعْنِي قَوْلَهُ: أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَأَهَابُ أَنْ يَكُونَ هَذَا وَهْمًا مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَوْ مِمَّنْ دُونَهُ، لأَنَّ ابْنَ وَهْبٍ رَوَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ أَرْضَى، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، هَذِهِ اللَّفْظَةُ حَدَّثَنِيهَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا عَمِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرٌو، وَهَذَا الرَّجُلُ الَّذِي لَمْ يُسَمِّهِ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ أَبَا حَازِمٍ سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ، لأَنَّ مَيْسَرَةَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ رَوَى هَذَا الْخَبَرَ عَنْ أَبِي غَسَّانَ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ، وَقَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْحَمَّالُ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار صحابہ کا یہ فتوی تھا کہ (غسل کا) پانی (منی کے) پانی سے واجب ہوتا ہے۔ یہ ابتدائے اسلام میں رخصت تھی پھر ہمیں غسل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ امام ابو بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن جعفر نے اپنی روایت میں جو یہ کہا ہے کہ «‏‏‏‏اخبرني سهل بن سعد» ‏‏‏‏ مجھے سھل بن سعد نے روایت بیان کی۔ تو اس لفظ کے بارے میں میرے دل میں کھٹکا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ یہ محمد بن جعفر یا ان سے نیچے کے کسی راوی کا وہم ہے (یعنی امام زہری یہ روایت براہ راست حضرت سہل سے بیان نہیں کرتے بلکہ ان کے درمیان ایک استاد کا واسطہ ہے) کیونکہ ابن وھب نے عمرو بن حارث سے اور انہوں نے امام زہری سے روایت کی تو انہوں نے کہا کہ «‏‏‏‏اخبرني من ارضي عن سهل بن سعد عن ابي بن كعب» ‏‏‏‏ مجھے میرے پسندیدہ استاد نے حضرت سہل بن سعد سے اور انہوں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے۔ امام صاحب کہتےہیں کہ مجھے یہ روایت احمد بن عبدالر حمان بن وہب نے اپنے چچا سے اور اُنہوں نے عمرو سے بیان کی ہے۔ اورعمر وبن حارث نے اپنی سند میں شخص کا نام نہیں لیا (اور اسے پسنددیدہ شخص قرار دیا ہے) ممکن ہے وہ ابوحازم سلمہ بن دینار ہوں۔ کیونکہ میسرہ بن اسماعیل نے یہ حدیث غسان محمد بن مطرف سے اور اُنہوں نے ابو حازم سے اور انہوں نے سہل بن سعد سے اور انہوں نے مسلم بن حجاج سے بیان کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ابو جعفر حمال نے بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 226]
179. ‏(‏178‏)‏ بَابُ ذِكْرِ إِيجَابِ الْغُسْلِ بِمُمَاسَّةِ الْخِتَانَيْنِ أَوِ الْتِقَائِهِمَا، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَمْنَى
179. شرم گاہوں کے باہم چھونے یا ملنے سے غسل واجب ہو جانے کا بیان، اگرچہ منی نہ نکلے
حدیث نمبر: 227
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، نا حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّهُمْ كَانُوا جُلُوسًا، وَقَالَ مَنْ حَضَرَهُ مِنَ الأَنْصَارِ: لا حَتَّى يَدْفُقَ، قَالَ أَبُو مُوسَى: أَنَا آتِيكُمْ بِالْخَبَرِ، فَقَامَ إِلَى عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْ شَيْءٍ وَأنَا أَسْتَحِي مِنْهُ، فَقَالَتْ: لا تَسْتَحِ أَنْ تَسْأَلُ عَنْ شَيْءٍ تَسْأَلُ عَنْهُ أُمَّكَ الَّتِي وَلَدَتْكَ، فَإِنَّمَا أنَا أُمُّكَ، قَالَ: قُلْتُ: مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ؟ قَالَتْ: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ، وَمَسَّ الْخِتَانُ الْخِتَانَ، وَجَبَ الْغُسْلُ"
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (صحابہ کرام) بیٹھے ہوئے تھے تو اُنہوں نے غسل واجب کرنے والی چیز کا تذکرہ کیا۔ حاضرین میں ایک مہاجر صحابی نے فرمایا کہ جب ختنہ (شرمگاہ) ختنے سے مل جائے تو غسل واجب ہو جا تا ہے حاضرین میں سے ایک انصاری صحابی نے فرمایا کہ نہیں حتیٰ کہ وہ (منی) زوراور جوش سے نکل جا ئے۔ (اس تذکرے کو سن کر) سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تمہیں اس کے متعلق خبر لا کر دیتا ہوں۔ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، اُنہیں سلام کیا، پھر عرض کی کہ میں آپ سے ایک چیز کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں مگر اس سے شرماتا ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا، ایسا سوال پوچھتے ہوئے مت شرماؤ جسے تم اپنے جننے والی (حقیقی) ماں سے پوچھ سکتے ہو۔ بیشک میں بھی تمہاری ماں ہوں کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ غسل کس چیز سے واجب ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تم علم والے (باخبر اور مسئلے سےواقف) کے پاس آئے ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب (مرد) عورت کےچاروں شاخوں کےدرمیان بیٹھ گیا اور ختنہ ختنے سے مل گیا تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 227]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

180. ‏(‏179‏)‏ بَابُ إِيجَابِ إِحْدَاثِ النِّيَّةِ لِلِاغْتِسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ،
180. غسلِ جنابت کے لیے نیت کرنا ضروری ہے
حدیث نمبر: Q228
وَالدَّلِيلُ عَلَى ضِدِّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ الْجُنُبَ إِذَا دَخَلَ نَهْرًا نَاوِيًا لِلسِّبَاحَةِ فَمَاسَّ الْمَاءُ جَمِيعَ بَدَنِهِ، وَلَمْ يَنْوِ غُسْلًا وَلَا أَرَادَهُ إِذَا فُرِضَ الْغُسْلُ، وَلَا تَقَرُّبًا إِلَى اللَّهِ- عَزَّ وَجَلَّ- أَوْ صُبَّ عَلَيْهِ مَاءٌ وَهُوَ مُكْرَهٌ، فَمَاسَّ الْمَاءُ جَمِيعَ جَسَدِهِ أَنَّ فَرْضَ الْغُسْلِ سَاقِطٌ عَنْهُ‏.‏
اور ان علماء کے دعویٰ کے برعکس دلیل کا بیان جو کہتے ہیں کہ جنبی شخص جب تیراکی کی نیت سے نہر میں داخل ہو گیا، اور پانی اس کے سارے بدن کو لگ گیا حالانکہ غسل فرض ہونے کے بعد اُس نے غسل کی نیت کی نہ اٌس کا ارادہ کیا اور نہ اللہ تعالی کے تقرب کا حصول اس کا مقصد تھا، یا اُس پر زبردستی پانی ڈال دیا گیا جسے وہ نا پسند کرے جو اُس کے سارے جسم کو لگ گیا تو غسل کی فرضیت اس سے ساقط ہو جائے گی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: Q228]
حدیث نمبر: 228
قَالَ أَبُو بَكْرٍ‏:‏ قَدْ أَمْلَيْتُ خَبَرَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ‏"‏ الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ ‏,‏ وَإِنَّمَا لِامْرِئٍ مَا نَوَى‏.‏
امام ابو بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کر چکا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعمال کا دارومدار نیت پرہے اور آدمی کے لیے وہی ہے جس کی اُس نے نیت کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 228]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

181. ‏(‏180‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ جِمَاعَ نِسْوَةٍ لَا يُوجِبُ أَكْثَرَ مِنْ غُسْلٍ وَاحِدٍ‏.‏
181. اس بات کی دلیل کا بیان کہ کئی عورتوں سے (ایک وقت میں) جماع کرنے سے ایک ہی غسل واجب ہوتا ہے
حدیث نمبر: 229
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا خَبَرٌ غَرِيبٌ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عورتوں سے ایک ہی غسل کےساتھ شب باشی کیا کرتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ مشہور سند میں معمر قتادہ سے روایت کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 229]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

حدیث نمبر: 230
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرِّبَاطِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَطِيفُ عَلَى نِسَائِهِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ" ، غَيْرُ أَنَّ الرِّبَاطِيَّ، قَالَ: عَنْ مَعْمَرٍ، وَقَالَ:" يَطُوفُ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیں کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی (سب) عورتوں سے ایک غسل سے شب باشی کیا کرتے تھے۔ (امام صاحب کہتے ہیں) رباطی (راوی) نے عن معمر کہا اور «‏‏‏‏يطيف» ‏‏‏‏ کی بجائے «‏‏‏‏يطوف» ‏‏‏‏ کہا ہے (معنی ایک ہی ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 231
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَّازُ الْمَكِّيُّ ، نا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ فِي السَّاعَةِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ، وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ" ، قَالَ: فَقُلْتُ لأَنَسٍ: وَهَلْ كَانَ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: كُنَا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِي قُوَّةَ ثَلاثِينَ رَجُلا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات اور دن کے وقت، میں ایک ہی غسل کے ساتھ اپنی تمام بیویوں کے پاس چکّر لگا لیا کرتے تھے اور وہ گیارہ تھیں۔ (قتادہ) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے؟َ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم (آپس میں) گُفتگو کیا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 231]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

182. ‏(‏181‏)‏ بَابُ صِفَةِ مَاءِ الرَّجُلِ الَّذِي يُوجِبُ الْغُسْلَ، وَصِفَةِ مَاءِ الْمَرْأَةِ الَّذِي يُوجِبُ عَلَيْهَا الْغُسْلَ إِذَا لَمْ يَكُنْ جِمَاعٌ يَكُونُ فِيهِ الْتِقَاءُ الْخِتَانَيْنِ‏.‏
182. مرد اور عورت کے اس پانی کی کیفیت کا بیان جو ان پر غسل واجب کرتا ہے جبکہ ایسا جماع نہ ہو جس میں شرم گاہ شرم گاہ سے مل جاتی ہے
حدیث نمبر: 232
نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ الْحَلَبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، أَنَّ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ حَبْرٌ مِنْ أَحْبَارِ الْيَهُودِ، فَقَالَ: سَلامٌ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ، فَدَفَعْتُهُ دَفْعَةً كَادَ يُصْرَعُ مِنْهَا، فَقَالَ: لِمَ تَدْفَعُنِي؟ فَقُلْتُ: أَلا تَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ الْيَهُودِيُّ: إِنَّمَا نَدْعُوهُ بِاسْمِهِ الَّذِي سَمَّاهُ بِهِ أَهْلُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اسْمِي مُحَمَّدٌ الَّذِي سَمَّانِي بِهِ أَهْلِي" قَالَ الْيَهُودِيُّ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْفَعُكَ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟"، قَالَ: أَسْمَعُ بِأُذُنِيَّ، فَنَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ مَعَهُ، فَقَالَ:" سَلْ"، فَقَالَ الْيَهُودِيُّ: أَيْنَ يَكُونُ النَّاسُ يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَوَاتُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي الظُّلْمَةِ دُونَ الْجِسْرِ"، قَالَ: فَمَنْ أَوَّلُ النَّاسِ إِجَازَةً؟ قَالَ:" فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ"، قَالَ: فَمَا تُحْفَتُهُمْ حِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" زِيَادَةُ كَبِدِ النُّونِ"، قَالَ: فَمَا غِذَاؤُهُمْ عَلَى أَثَرِهِ؟ قَالَ:" يُنْحَرُ لَهُمْ ثَوْرُ الْجَنَّةِ الَّذِي كَانَ يَأْكُلُ مِنْ أَطْرَافِهَا"، قَالَ: فَمَا شَرَابُهُمْ عَلَيْهِ؟ قَالَ:" مِنْ عَيْنٍ فِيهَا تُسَمَّى سَلْسَبِيلا" ، قَالَ: صَدَقْتَ , وَجِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنْ شَيْءٍ لا يَعْلَمُهُ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ إِلا نَبِيٌّ أَوْ رَجُلٌ أَوْ رَجُلانِ قَالَ:" يَنْفَعُكَ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟"، قَالَ: أَسْمَعُ بِأُذُنِيَّ، قَالَ:" يَنْفَعُكَ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟"، قَالَ: أَسْمَعُ بِأُذُنِيَّ، قَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الْوَلَدِ، قَالَ: " مَاءُ الرَّجُلِ أَبْيَضُ، وَمَاءُ الْمَرْأَةِ أَصْفَرُ، فَإِذَا اجْتَمَعَا فَعَلا مَنِيُّ رَجُلٍ مَنِيَّ الْمَرْأَةِ أَذْكَرَا بِإِذْنِ اللَّهِ، وَإِذَا عَلا مَنِيُّ الْمَرْأَةِ مَنِيَّ الرَّجُلِ آنَثَا بِإِذْنِ اللَّهِ" ، قَالَ الْيَهُودِيُّ: صَدَقْتَ، وَإِنَّكَ لِنَبِيٌّ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَلَنِي هَذَا عَنِ الَّذِي سَأَلَنِي عَنْهُ، وَمَا لِي عِلْمٌ بِشَيْءٍ مِنْهُ حَتَّى أَتَانِي اللَّهُ بِهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہو تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہودی علماء میں سے ایک عالم آیا تو اُس نے کہا کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر سلام ہو، تو میں نے اُسے ایسے زور سے دھکا دیا کہ وہ گر تے گر تے بچا۔ اُس نے کہا کہ تم مجھے دھکا کیوں دیتے ہو؟ میں نے کہا: تم (نبی علیہ السلام کا نام لینے کی بجائے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہہ سکتے؟ یہودی (عالم) نے کہا کہ ہم تو اُنہیں اسی نام سے پکارتے ہیں جو ان کے گھر والوں نے ان کا رکھا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میرا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو میرے گھر والوں نے رکھا ہے۔ یہودی نے کہا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال پوچھنے کے لئے آیا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: اگر میں تمہیں کچھ بیان کروں تو کیا وہ تمہیں نفع دے گا؟ اُس نے کہا میں اپنے دونوں کانوں سے سنوں گا (یغی پوری توجہ سے آپ کا ارشاد سنوں گا) چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس ایک چھڑی سے کریدنے لگے (جیسے متفکر شخص کرتا ہے) پھر فرمایا: پوچھو۔ یہودی نے کہا کہ (اس دن) لوگ کہاں ہوں گے جس دن یہ زمین و آسمان دوسری زمین و آسمان سے بدل دی جائی گے؟َ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ) اندھیرے میں پل صراط کے قریب ہوں گے۔ اُس نے کہا کہ سب سے پہلے کن لوگوں کو (پُل صراط عبور کرنے کی) اجازت ملےگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فقراء مہاجرین کو۔ اُس نے کہا کہ جنّت میں داخل ہونے پراُنہیں کیا تحفہ ملےگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مچھلی کےجگرکا ٹکڑا۔ اُس نے پوچھا کہ اس کے بعد اُن کی غذا کیا ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اُن کے لیے جنّت کا وہ بیل ذبح کیا جائے گا جو جنّت کےاطراف میں چرا کرتا تھا۔ اُس نے سوال کیاکہ اس کھانے کے بعد وہ کیا پیئں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جنّت کے سلسبیل نامی چشمے سے پیئں گے۔ اٗس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے متعلق پوچھنے کے لئے آیا ہوں جسے اہل زمین میں سے ایک نبی اور ایک دو آدمیوں کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تمہیں اُس چیز کے متعلق بتا دوں تو کیا وہ تمہیں نفع دے گی؟ اُس نے کہا کہ میں اپنے دونوں کانوں سے سنوں گا۔ اُس نے کہا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بچّے کے متعلق پوچھنے کے لئے آیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد کا پانی سفید ہوتا ہے اور عورت کا زرد ہوتا ہے، جب دونوں پانی اکٹھّے ہوتے ہیں اور مرد کی منی عورت کی منی پر غالب آجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے حُکم سے لڑکا پیدا ہوتا ہے۔ اور جب عورت کی منی مرد کی منی پر غالب آجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے حُکم سے لڑکی پیدا ہوتی ہے۔ یہودی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔ اور بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی ہیں۔ پھر وہ چلا گیا۔ پھررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے مجھ سے جن جن چیزوں کے متعلق پوچھا، مجھے اُن میں سے کسی چیز کا علم نہیں تھا حتیٰ کہ الله تعالیٰ نے مجھے اس کا علم دے دیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم


1    2    3    4    Next