1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
حدیث نمبر: 1121
1121 - أَخْبَرَنَا الشَّرِيفُ أَبُو إِبْرَاهِيمَ أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْمَيْمُونِ بْنِ حَمْزَةَ الْحُسَيْنِيُّ، أبنا جَدِّي الْمَيْمُونُ بْنُ حَمْزَةَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ الْعَسَّالُ، ثنا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ عِظَمَ الْجَزَاءِ مَعَ عِظَمِ الْبَلَاءِ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا أَحَبَّ قَوْمًا ابْتَلَاهُمْ، فَمَنْ رَضِيَ فَلَهُ الرِّضَا، وَمَنْ سَخَطَ فَلَهُ السَّخَطُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک بڑا ثواب بڑی آزمائش کے ساتھ ہے اور بے شک اللہ عز وجل جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو انہیں آزمائش میں ڈال دیتا ہے پھر جو (آزمائش پر) راضی رہا تو اس کے لیے خوشنودی ہے اور جو ناراض ہوا اس کے لیے ناراضی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1121]
تخریج الحدیث: «منكر، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2350، 2351، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8897، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2396، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4031، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4222»
یزید بن ابی حبیب کی سعد بن سنان سے روایت منکر ہوتی ہے۔

713. إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ اللَّهُ بِعِلْمِهِ
713. بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ نے اسے فائدہ نہ دیا
حدیث نمبر: 1122
1122 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَحْمَدَ الطَّرَسُوسِيُّ، قَالَ: ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَالِكِيُّ، ثنا عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ اللَّهُ بِعِلْمِهِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ نے اسے فائدہ نہ دیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 507، الكامل لابن عدى: 474/3، شعب الايمان: 1642»
عثمان بن مقسم ضعیف ہے۔

714. إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ فَرَقَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ فُحْشِهِ
714. بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک قیامت کے دن لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہوگا جس سے لوگ اس کی فحش کلامی سے بچنے کی وجہ سے ملنا چھوڑ دیں
حدیث نمبر: 1123
1123 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا وَهَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ فَرَقَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ فُحْشِهِ» وَفِيهِ قِصَّةٌ اخْتَصَرْتُهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک قیامت کے دن لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہوگا جس سے لوگ اس کی فحش کلامی سے بچنے کی وجہ سے ملنا چھوڑ دیں۔ اس روایت میں ایک قصہ ہے جسے میں نے مختصر بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6032، 6054، 6131، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2591، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4538، 5696، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9995، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4791، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1996، والحميدي فى «مسنده» برقم: 251، والبيهقي فى "سننه الكبريٰ"، 21212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24740، الادب المفرد: 338»

حدیث نمبر: 1124
1124 - أنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ بْنِ مَسْرُورٍ الرَّاسِبِيُّ، نا مُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ: قَالَتْ فَلَمَّا دَخَلَ هَشَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْبَسَطَ لَهُ ثُمَّ خَرَجَ الرَّجُلُ وَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ آخَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَأْذَنَ نِعْمَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ، قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ لَمْ يَنْبَسِطْ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا انْبَسَطَ لِلْآخَرِ، وَلَمْ يُهَشَّ لَهُ قَالَتْ: فَلَمَّا خَرَجَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ ثُمَّ هَشَشْتَ وَانْبَسَطْتَ إِلَيْهِ، وَقُلْتَ لِفُلَانٍ مَا قُلْتَ ثُمَّ لَمْ أَرَكَ صَنَعْتَ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ مِنْ أَشَرِّ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ لِفُحْشِهِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔ پھر جب وہ اندر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھل کر بشاشت کے ساتھ اس سے بات کی، جب وہ چلا گیا تو ایک دوسرے آدمی نے اجازت مانگی جب اس نے اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اپنے قبیلے کا اچھا آدمی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب وہ آدمی اندر آیا تو اس سے نہ تو آپ نے کھل کر بات کی جس طرح کہ پہلے سے کی تھی اور نہ اس طرح بشاشت سے پیش آئے۔ کہتی ہیں: جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے فلاں شخص کے بارے میں فرمایا جو فرمایا پھر آپ نے کھل کر بشاشت کے ساتھ اس سے بات کی اور اس فلاں کے بارے میں فرمایا جو فرمایا لیکن اس کے ساتھ اس طرح کا معاملہ کرتے میں نے آپ کو نہیں دیکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! بے شک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس کی فحش گوئی کی وجہ سے بچا جائے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6032، 6054، 6131، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2591، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4538، 5696، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9995، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4791، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1996، والحميدي فى «مسنده» برقم: 251، والبيهقي فى "سننه الكبريٰ"، 21212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24740، الادب المفرد: 338»

715. إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ عَبْدًا أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ
715. بے شک اللہ تعالیٰ ٰکے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت برباد کرلی
حدیث نمبر: 1125
1125 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَسَنُ بْنُ الْمَيْمُونِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الْوَرْدِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَابِرٍ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْحَكَمْ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَبْدًا أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ٰکے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت برباد کرلی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 2520، شعب الايمان: 6539، حلية الأولياء: 468/4»
عبد الحکم متکلم فیہ ہے۔

716. إِنَّ مِنْ أَشْقَى الْأَشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا وَعَذَابُ الْآخِرَةِ
716. بے شک بدبختوں میں سب سے بڑا بد بخت وہ ہے جس پر دنیا کا فقر اور آخرت کا عذاب اکٹھا ہو گیا
حدیث نمبر: 1126
1126 - أَخْبَرَنَا الْمُحْسِنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْكِرَامِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الرَّازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ أَشْقَى الْأَشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا وَعَذَابُ الْآخِرَةِ» مُخْتَصَرٌ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بے شک بدبختوں میں سب سے بڑا بد بخت وہ ہے جس پر دنیا کا فقر اور آخرت کا عذاب اکٹھا ہو گیا۔ یہ حدیث مختصر ہے [مسند الشهاب/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، محمد بن یزید بن سنان اور اس کا والد ضعیف ہیں۔

717. إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي أَعْمَالًا ثَلَاثَةً
717. بے شک مجھے اپنے بعد اپنی امت پر تین کاموں کا خوف ہے
حدیث نمبر: 1127
1127 -َأخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الشُّجَاعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيُّ، ثنا الْمُؤَمَّلُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عِيسَى، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي أَعْمَالًا ثَلَاثَةً: زَلَّةُ عَالِمٍ وَحُكْمٌ جَائِرٌ وَهَوًى مُتَّبَعٌ"
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بے شک مجھے اپنے بعد اپنی امت پر تین کاموں کا خوف ہے: عالم کے پھسل جانے، ظالم حکمران اور خواہشات کی پیروی کا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1127]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 3384، حلية الاوليا: 1/470»
کثیر بن عبدالله سخت ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

718. إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
718. بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں
حدیث نمبر: 1128
1128 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أبنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ خَلَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُلَاعِبٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ وَتَقَاحَمُونَ فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ وَالْجَنَادِبِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں اور تم اس میں اس طرح گرتے جا رہے ہو جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ابي شيبة: 32336، وبزار: 204، وامثال الحديث للرامهرمزي: 14»

حدیث نمبر: 1129
1129 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ، هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَالِبٍ، إِجَازَةً، أنا الْحَسَنُ بْنُ خَلَّادٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا أَحْمَدُ بْنُ مُلَاعِبٍ، نا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ وَتَقَاحَمُونَ فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ وَالْجَنَادِبِ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں (تمہیں) تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر جہنم سے روک رہا ہوں اور تم اس میں اس طرح گرے جا رہے ہو جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ابي شيبة: 32336، وبزار: 204، وامثال الحديث للرامهرمزي: 14»

حدیث نمبر: 1130
1130 - أنا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو، بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْإِمَامِ الرَّجُلِ الصَّالِحِ قَالَا: نا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُفَسِّرِ، نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، نا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّهْدِيُّ، نا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ، عَنْ حَفْصِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ وَتَغْلِبُونِي، تَقَاحَمُونَ فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاشِ وَالْجَنَادِبِ، أُوشِكُ أَنْ أُرْسِلَ حُجَزَكُمْ وَأَفْرِطَ لَكُمْ عَنْ - أَوْ عَلَى - الْحَوْضِ - الشَّكُّ مِنْ مَالِكٍ - وَسَتَرِدُونَ عَلَيَّ مَعًا وَأَشْتَاتًا فَأَعْرِفُكُمْ بِأَسْمَائِكُمْ وَسِيمَاكُمْ كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ الْغَرِيبَةَ مِنَ الْإِبِلِ فِي إِبِلِهِ، وَيُذْهَبُ بِكُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، وَأُنَاشِدُ فِيكُمْ رَبَّ الْعَالَمِينَ فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ رَهْطِي، أَيْ رَبِّ أُمَّتِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، إِنَّهُمْ كَانُوا يَمْشُونَ بَعْدَكَ الْقَهْقَرَى، فَلَأَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ شَاةً لَهَا يُعَارٌ أَوْ يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُ وَلَأَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ، يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُ، وَلَأَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ فَرَسًا لَهُ حَمْحَمَةٌ، يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُ، وَلَأَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُ قَشْعًا مِنْ أَدَمٍ يُنَادِي: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ بَلَّغْتُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ رہا ہوں کہ آگ سے پرے ہٹ جاؤ لیکن تم زبردستی اس میں گر رہے ہو جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔ قریب ہے کہ تمہاری کمریں چھوڑ دی جائیں اور (سنو) میں حوض کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، وہاں تم الگ الگ اور اکٹھے ہو کر آؤ گے، میں تمہیں تمہاری نشانیوں اور ناموں سے پہچان لوں گاجیسے آدمی اپنے اونٹوں میں سے اجنبی اونٹ کو (آسانی سے) پہچان لیتا ہے اور تمہیں بائیں جانب لے جایا جا رہا ہوگا میں تمہارے بارے میں رب العالمین کی منت سماجت کرتے ہوئے عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ میری امت کے لوگ ہیں، اے میرے رب! یہ میری امت ہے، تو ارشاد ہوگا: بے شک آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا بدعتیں نکالی تھیں، بے شک یہ آپ کے بعد الٹے پاؤں (دین سے) لوٹتے ہی رہے۔ (سنو!) میں تم میں سے اس شخص کو بھی ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ ممیاتی بکری اٹھائے ہوگا اور پکار پکار کر کہے گا: اے محمد! اے محمد! میں کہوں گا: میں تیرے لیے کچھ نہیں کر سکتا میں نے تو (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ اور میں تم میں سے اس شخص کو بھی ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ بلبلاتے اونٹ کواٹھائے ہوگا، پکارے گا: اے محمد! اے محمد! لیکن میں کہوں گا: میں تیرے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تو (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ اور میں تم میں سے اس شخص کو بھی ضرور پہنچان لوں گا جو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ ہنہناتے گھوڑے کو اٹھائے ہوگا، پکارے گا: اے محمد! اے محمد! لیکن میں کہوں گا: میں تیرے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تو (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ اور میں تم میں سے اس شخص کو بھی ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ پانی کا مشکیزہ اٹھائے ہوگا، پکارے گا: اے محمد! اے محمد! لیکن میں کہوں گا: میں تیرے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تو (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا ۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ابي شيبة: 32336، وبزار: 204، وامثال الحديث للرامهرمزي: 14»


Previous    9    10    11    12    13    14    15    16    17    Next