سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک مجھے اپنے بعد اپنی امت پر تین کاموں کا خوف ہے: عالم کے پھسل جانے، ظالم حکمران اور خواہشات کی پیروی کا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1127]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 3384، حلية الاوليا: 1/470» کثیر بن عبدالله سخت ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔