اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
850. باب فَضْلِ فَارِس
850. باب: اہل فارس کی فضیلت
حدیث نمبر: 1650
1650 صحيح حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا جُلُوساً عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الجُمُعَةِ {وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ} قَالَ: قُلْتُ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ الله؟ فَلَمْ يُرَاجِعْهُ، حَتَّى سَأَل ثَلاَثًا. وَفِينَا سَلْمَانُ الفَارِسِيُّ. وَضَعَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ، ثُمَّ قَالَ: «لَوْ كَانَ الإِيمَانُ عِنْدَ الثُّريَّا، لَنَالَهُ رِجَال (أَوْ) رَجلٌ مِنْ هؤلاء»
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ سورۃ الجمعہ (کی یہ آیتیں) نازل ہوئیں۔ وآخرین منھم لما یلحقوا بھم الایۃ اور دوسروں کے لیے بھی (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہادی اور معلم ہیں)جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ! یہ دوسرے کون لوگ ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ آخر یہی سوال تین مرتبہ کیا۔ مجلس میں سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر ہاتھ رکھ کر فرمایا اگر ایمان ثریا پر بھی ہوگا تب بھی ان لوگوں (یعنی فارس والوں) میں سے اس تک پہنچ جائیں گے یا یوں فرمایا کہ ایک آدمی ان لوگوں میں سے اس تک پہنچ جائے گا [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 65 کتاب التفسیر: 62 سورۃ الجمعۃ: 1 باب قولہ ﴿وآخرین منہم﴾۔»