حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے اصحاب کو برا بھلا مت کہو۔ اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر بھی سونا (اللہ کی راہ میں) خرچ کر ڈالے توان کے ایک مدغلہ کے برابر بھی نہیں ہوسکتا اورنہ ان کے آدھے مد کے برابر۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 62 کتاب فضائل أصحاب النبي صلي الله عليه وسلم: 5 باب قول النَّبِيّ صلي الله عليه وسلم ﴿لو کنت متخذًا خَلِیْلًا﴾۔»