851. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ’’لوگ اونٹوں کی مانند ہیں کہ سو میں سے بمشکل ایک سواری کے قابل ہوتا ہے‘‘
حدیث نمبر: 1651
1651 صحيح حَدِيثُ عَبْدِ الله بْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالإِبِلِ المِائَةِ، لاَ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً»
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں کی مثال اونٹوں کی سی ہے، سو اونٹوں میں بھی ایک تیز سواری کے قابل نہیں ملتا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 81 کتاب الرقاق: 35 باب رفع الأمانۃ۔»