حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماروایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ (بیت الخلاء) میں تشریف لے گئے۔ میں نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ (باہر نکل کر) آپ نے پوچھا: یہ کس نے رکھا؟ جب آپ کو بتلایا گیا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمانا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1610]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 10 باب وضع الماء عند الخلاء»