اللؤلؤ والمرجان
كتاب الأشربة
کتاب: پینے کی اشیاء کا بیان
689. باب أكل القثاء بالرطب
689. باب: کھجور کے ساتھ ککڑی کھانا
حدیث نمبر: 1325
1325 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بالْقِثَّاءِ
حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کھجور ککڑی کے ساتھ کھاتے دیکھا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 39 باب الرطب بالقثاء»

وضاحت: راوي حدیث:… حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو جعفر الہاشمی الحبشی تھی جب ان کے والدین ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے تو یہ وہاں پیدا ہوئے اور مسلمانوں کے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بچے یہی تھے۔ پھر جب ان کے والد ماجد غزوہ موتہ میں شہید ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کفالت کی۔ بڑے سخی تھے اس لیے انہیں بحر الجود (سخاوت کا سمندر) کہا جاتا تھا۔ ۸۴ یا ۸۵ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔