اللؤلؤ والمرجان
كتاب النكاح
کتاب: نکاح کے مسائل
448. باب الوفاء بالشروط في النكاح
448. باب: نکاح کی شرائط پوری کرنا
حدیث نمبر: 894
894 صحيح حديث عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحَقُّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ
سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شرطیں جن کے ذریعہ تم نے عورتوں کی شرمگاہوں کو حلال کیا ہے پوری کی جانے کی سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب النكاح/حدیث: 894]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 54 كتاب الشروط: 6 باب الشروط في المهر عند عقدة النكاح»

وضاحت: جن میں ایجاب و قبول اور مہر کی شرائط بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ کوئی شخص مہر مقرر کرتے وقت دل میں نہ ادا کرنے کا خیال رکھتا ہو تو عنداللہ اس کا نکاح حلال نہ ہو گا۔(راز) راوي حدیث: سیّدنا عقبہ بن عامرالجھنی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبس تھی۔ آپ عالم، مقری، فصیح اللسان، فقیہ اور علم فرائض کے ماہر اور بڑی شان والے تھے۔ دمشق کی فتح کے موقع پر سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام اور ڈاک یہی لاتے تھے۔ اصحاب صفہ میں سے تھے۔ ۵۸ ہجری کو وفات پائی۔ قاہرہ میں مقطم پہاڑ کے دامن میں دفن ہوئے۔