سیّدنا ابن عمر نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے شغار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی لڑکی یا اپنی بہن کا نکاح اس شرط کے ساتھ کرے کہ وہ دوسرا شخص اپنی بیٹی (یا بہن) اس کو بیاہ دے اور کچھ مہر نہ ٹھہرے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب النكاح/حدیث: 893]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 67 كتاب النكاح: 27 باب الشغار»