سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات اس طرف (مشرق) سے آئے اور دن ادھر مغرب میں چلا جائے کہ سورج ڈوب جائے تو روزہ افطار کرنے کا وقت آ گیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 668]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 43 باب متى يحل فطر الصائم»
سیّدناعبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے (روزہ کی حالت میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب (سیّدنابلال) سے فرمایا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول لے انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ابھی تو سورج باقی ہے آپ نے پھر فرمایا کہ اتر کر ستو گھول لے اب کی مرتبہ بھی انہوں نے وہی عرض کی یا رسول اللہ ابھی سورج باقی ہے لیکن آپ کا حکم اب بھی یہی تھا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول لے چنانچہ وہ اترے اور ستو گھول دیا پھر آپ نے ایک طرف اشارہ کر کے فرمایا جب تم دیکھو کہ رات یہاں سے شروع ہو چکی ہے تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہیے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 33 باب الصوم في السفر والإفطار»