اللؤلؤ والمرجان
كتاب الزكاة
کتاب: زکوٰۃ کا بیان
294. باب في المنفق والممسك
294. باب: خرچ کرنے والے اور نہ کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 591
591 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَاد فِيهِ إِلاَّ مَلَكَانَ يَنْزِلاَنِ، فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا: اللهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا؛ وَيَقُولُ الآخَرُ: اللهُمَّ أعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ بخیل کے مال کو تلف کر دے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 27 باب قول الله تعالى (فأما من أعطى واتقى وصدق بالحسنى»