سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مرتبہ رات میں نماز پڑھی آپ نے اتنا لمبا قیام کیا کہ میرے دل میں ایک غلط خیال پیدا ہو گیا ہم نے پوچھا کہ وہ غلط خیال کیا تھا تو آپ نے بتلایا میں نے سوچا کہ بیٹھ جاؤں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 9 باب طول القيام في صلاة الليل»