سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سات اعضاء پر سجدہ کا حکم دیا گیا تھا اس طرح کہ نہ بالوں کو آپ سمیٹتے نہ کپڑے کو (وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی (معہ ناک) دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 133 باب السجود على سبعة أعظم»