سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ اوررکوع میں اکثر یہ پڑھا کرتے تھے سبحانك اللھم ربنا و بحمدك اللھم اغفرلی (اس دعا کو پڑھ کر) آپ قرآن کے حکم پر عمل کرتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 139 باب التسبيح والدعاء في السجود»
وضاحت: سورۂ نصر کے حکم (اپنے رب کی پاکی بیان کر اور اس سے بخشش مانگ) کی روشنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ اور رکوع میں مذکورہ دعا پڑھا کرتے تھے جس کا ترجمہ یہ ہے: ”اے اللہ تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں، اے اللہ! تو مجھ کو بخش دے۔“ اس دعا میں تسبیح، تحمید اور استغفار تینوں موجود ہیں۔ اس لیے رکوع اور سجدے میں اس کا پڑھنا افضل ہے۔ (راز)