سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھتے تھے جب آپ سمع اللہ لمن حمدہ کہتے (یعنی رکوع سے سر اٹھاتے) تو ہم میں سے کوئی اس وقت تک اپنی پیٹھ نہ جھکاتا جب تک آپ اپنی پیشانی زمین پر نہ رکھ دیتے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 133 باب السجود على سبعة أعظم»